Inquilab Logo

امیروں کی طاقتور بننے کی خواہش: دہلی انتخابات میں ۱۶۴؍ کروڑ پتی امیدوار

Updated: January 25, 2020, 4:30 PM IST | New Delhi

آٹھ فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ کروڑ پتی امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ۲۰۱۵ء میں آپ، بی جے پی اور کانگریس کے مجموعی طور پر ۱۴۳؍ امیدوار وں کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد تھی۔ تاہم، ۲۰۲۰ء میں کروڑ پتی امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مرتبہ متذکرہ تینوں پارٹیوں کے ۱۶۴؍ امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ تقریباً ۱۳؍ امیدوار ایسے ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت ۵۰؍ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

نئی دہلی: ۸؍ فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ کروڑ پتی امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ۲۰۱۵ء میں آپ، بی جے پی اور کانگریس کے مجموعی طور پر ۱۴۳؍ امیدوار وں کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد تھی۔ تاہم، ۲۰۲۰ء میں کروڑ پتی امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مرتبہ متذکرہ تینوں پارٹیوں کے ۱۶۴؍ امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ تقریباً ۱۳؍ امیدوار ایسے ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت ۵۰؍ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان میں چار سب سے زیادہ امیر امیدواروں کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔ سب سے امیر امیدوار دھرم پال لاکرا ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت ۲۹۲ء۱؍ کروڑ روپے ہے۔ دوسرے نمبر پر پرمیلا ٹوکاس ہیں جن کے اثاثوں کے مالیت ۸۰ء۸؍ کروڑ روپے ہے۔ تیسرے نمبر پر ۸۰؍ کروڑ مالیت کے اثاثے کے ساتھ رام سنگھ نیتاجی ہیں۔ اس سے قبل وہ کانگریس کے لیڈر تھے۔ چوتھے نمبر پر راج کمار آنند ہیں جو پٹیل نگر حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کے اثاثے کی مالیت ۷۶؍ کروڑ روپے ہے۔ پانچویں نمبر پر پرینکا سنگھ ہیں جن کا تعلق کانگریس سے ہے۔ ان کے اثاثے کی مالیت ۷۰ء۳؍ کروڑ روپے ہے۔ چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر بالترتیب بھرم سنگھ (۶۶ء۳؍ کروڑ روپے)، انل گوئل (۶۴ء۱؍ کروڑ روپے)، ست پرکاش نارائن (۵۷ء۴؍ کروڑ روپے) ہیں جن کا تعلق بی جے پی سے ہے۔ اس فہرست میں سب سے کم مالیت کے اثاثوں کے مالک کانگریس کے راکی توسید (۵۵؍ ہزار ۵۷۴؍ روپے) ہیں۔ فہرست میں زیادہ تر امیدوار ادھیڑ عمر کے ہیں۔ آپ کے امیدواروں کی اوسط عمر ۴۷؍ سا ل، بی جے پی کے امیدواروں کی اوسط عمر ۵۱ء۷؍ سال اور کانگریس کے امیدواروں کی اوسط عمر ۵۱ء۲؍ سال ہے۔آپ کے ۲۰؍ امیدواروں کی عمر ۴۰؍ سال سے کم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK