Inquilab Logo

دہلی: کورونا کے دور میں سیکڑوں مزدور پیشہ بے گھر

Updated: September 27, 2020, 4:42 AM IST | Agency | New Delhi

دھوبی گھاٹ کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ڈی ڈی اے کی انہدامی مہم ، مکینوں کا پیشگی نوٹس دیئے بغیر کارروائی کا الزام

Dhobi Ghat Delhi
وبائی دور میں بے گھر متاثرین کی زبوں حالی بیان کرتی ہوئی ایک تصویر۔

’کورونا کے حالات میں وبائو کے پھیلائو کو روکنے کیلئے  ہمیں  اپنے گھروں میں رہنے کیلئے کہا جاتا ہے  وہیں دوسری طرف ہمیں کسی پیشگی نوٹس کے بغیر بے گھرکردیا  جاتا ہے۔ لاک ڈائون کے دوران ہماری جمع پونجی بھی خرچ ہو چکی ہے۔اب  ان حالات میں  ہم  جائیں   تو جائیں کہاں؟   ‘‘
  مذکورہ  بالا مسائل دہلی کے دھوبی گھاٹ علاقے  کے جامعہ نگر کی  رہنے والی  ساجدہ پروین (۲۲) نے  بیان کئے ہیں، جس کا آشیانہ دہلی ڈیلولپمنٹ اتھاریٹی (ڈی ڈی اے)  کے ذریعے یمنا فیلڈ پلین میں  غیر قانونی  تعمیرات کو ہٹانے  کیلئے جاری انہدامی مہم  میں مسمار کردیا گیا ۔  ذرائع کے مطابق گزشتہ ۲؍ دنوں  کے دوران  یہاں ڈی  ڈی اے    کے ذریعے   بڑی پیمانے پر انہدامی کی گئی  جس تحت کئی جھگیوں کو منہدم کردیا گیا ۔ اس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
  ’ دی کوئنٹ ‘  اور دیگر ذرائع کے مطابق مقامی افراد کاالزام ہے کہانتظامیہ نے  بغیر کسی ہیشگی  یا نوٹس دیئے  بنا  اچانک  یہ انہدامی کارروائی کی گئی۔ لوگوںکا الزام ہے کہ  انہیں گھروں سے اپنا سامان نکالنے کی بھی مہلت نہیں دی گئی ۔ ان حالات کی  ایک  متاثرہ ناظمی بیگم جس کی دائیں آنکھ کی طرف زخموں کے نشان بھی ہیں  ،کا کہنا ہے کہ پہلے تو بغیر کسی انتباہ کے اچانک  ہمارے گھرں کوتوڑنا شروع کیا گیا۔ ہمیں گھر سے کچھ نکالنے کی مہلت نہیں ملی، جب مَیں نے  انہدامی دستے میں شامل  عہدیداروں سے التجا کی کہ کم از کم مجھے اپنے  ضروری دستاویزات اور بچت کئے گئے ۲؍ ہزار تو گھر نکال لینے دیں لیکن انہوں نے ہماری کوئی بات نہیں سنی ۔جب ہم نے  مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو  خاتون پولیس افسروں نے  ہم سے مار پیٹ کی ۔ اس میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے اور ۴؍ لوگوںبھی حراست میں لیا گیا تھا ۔
  کوئی ذریعہ معاش نہیں،سب کچھ ختم ہوگیا
    گھریلو ملازمہ اختری  بیگم کا کہنا ہے کہ  اس  کا شوہر پینٹر  ہے ،کورونا وائرس کی وبا کے سبب   کوئی ذریعہ معاش نہیں  ہے۔  یہاں  گھر بنانے میں ہم نے اپنی محنت کی کمائی  لگائی تھی لیکن اب سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔
  اسی  طرح بہار  سے تعلق  رکھنے والے ایک خاندان کیلئے بھی  اب اپنے لئے نئی جگہ تلاش کرنا ناممکن ہے۔  وہ کرایے پر مکان لینے کی حالت میں  بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر کام کر کے اپنا پیٹ پالاتے ہیںہمارے پاس اتنی بچت نہیں ہے کہ کہیں کرایہ کا مکان لیں سکیں۔
 ڈی  ڈی اے نے الزامات مسترد  کئے
 ڈی ڈی اے کے مطابق گزشتہ ۵؍ ماہ کے دوران ان جھگیوں میں رہنے والوں کو کئی بار نوٹس بھیجا گیا تھا۔  یہ  کارروائی نیشنل گرین ٹریبونل  اور ڈی ڈی اے کے  تحت یمنا کے علاقوں  سے غیر قانونی  تجاوزات کو  ہٹانے کیلئے کی گئی ہے۔

delhi news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK