Inquilab Logo

شمال مشرقی دہلی میں ’کارواں‘ کے صحافیوں پر حملہ

Updated: August 12, 2020, 8:39 PM IST | Agency | New Delhi

دہلی فساد  کی رپورٹ کرنے  کے لئے  شمال مشرقی  دہلی کے  گونڈا علاقے میں پہنچنے  والے ’کارواں‘ کے  تین  صحافیوں پر حملہ کیا  گیا اور ایک  خاتون صحافی کے ساتھ جنسی تشدد کا  واقعہ پیش  آیا۔ انگریزی میگزین ’کاروان‘ نے  ایک بیان جاری کرکے بدھ کو بتایا ہے  کہ  شمال مشرقی دہلی  کے گونڈا علاقے کے سبھاش محلے میں  بھیڑ نے  کاروان کے تین  صحافیوں پر منگل کو حملہ کیا۔ صحافی دہلی فساد  کی ایک شکایت کنندہ سے متعلق معاملے کی رپورٹ  کرنے  وہاں گئے تھے

Delhi Riots - Pic : PTI
دہلی فساد ۔ تصویر : پی ٹی آئی

دہلی فساد  کی رپورٹ کرنے  کے لئے  شمال مشرقی  دہلی کے  گونڈا علاقے میں پہنچنے  والے ’کارواں‘ کے  تین  صحافیوں پر حملہ کیا  گیا اور ایک  خاتون صحافی کے ساتھ جنسی تشدد کا  واقعہ پیش  آیا۔
انگریزی میگزین ’کاروان‘ نے  ایک بیان جاری کرکے بدھ کو بتایا ہے  کہ  شمال مشرقی دہلی  کے گونڈا علاقے کے سبھاش محلے میں  بھیڑ نے  کاروان کے تین  صحافیوں پر منگل کو حملہ کیا۔
صحافی دہلی فساد  کی ایک شکایت کنندہ سے متعلق معاملے کی رپورٹ  کرنے  وہاں گئے تھے۔  تقریبا دو گھنٹے تک شاہد  تانترے، پربھ جیت سنگھ اور کارواں کی  ایک خاتون صحافی پرحملہ  ہوتا رہا۔  انہیں فرقہ وارانہ گالیاں  دی گئیں، قتل  کرنے کی دھمکی دی گئی اور ان کے  ساتھ تشدد  کیا گیا، جب یہ  صحافی علاقے میں  لگے بھگوا جھنڈے کی تصویریں لے رہے تھے  تب کچھ لوگ ان کے پاس جمع  ہوکرتصویر لینے سے  روکنے لگے۔ وہاں موجود ایک  شخص خود کو بی جے پی سکریٹری  جنرل بتارہا تھا۔  اس شخص نے تانترے سے  آئی ڈی طلب  کیا اور اس کے بعد  اس پر حملہ  کردیا۔
انہوں نے  بتایا کہ  خاتون صحافی  جب  وہاں سے بھاگنے  لگی تو ایک  ادھیڑ عمر کا آدمی ان کے سامنے فحش  حرکت  کرنے لگا۔ حملے  سے بچنے کے لئے خاتون  صحافی وہاں سے  نکل کر پڑوس کی ایک گلی میں بھاگی اور  ایک  جگہ  رک کر سستانے لگی تو لڑکوں  نے انہیں گھیر لیا اور خاتون صحافی  کی تصویریں کھینچ کر ویڈیو بنانے لگے۔
اس معاملے  میں صحافیوں نے  بھجن پورہ  تھانے میں تحریری شکایت کی ہے۔ صحافیوں کا  کہنا ہے کہ جب وہ لوگ تھانے  پہنچے  تو  وہاں پر بھیڑ  نے انہیں گھیر  لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK