Inquilab Logo

جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت بحالا کرنے کا مطالبہ

Updated: July 27, 2020, 9:07 AM IST | Agency | New Delhi

فاروق عبداللہ پُراُمید ہیں کہ سپریم کورٹ دفعہ ۳۷۰؍ کی منسوخی کو کالعدم قرار دیگا

Farooque Abdullah - Pic : INN
فاروق عبد اللہ ۔ تصویر : آئی این این

جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ  فاروق عبداللہ نے اپنی رہائی کے بعد پہلی مرتبہ دیئے گئے انٹرویو میں  جموں  کشمیر کی ریاست کی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں  انہوں نے سپریم کورٹ سے اپنی امیدیں  وابستہ کرتےہوئے کہا ہے کہ عدالت انصاف کریگی اور آرٹیکل  ۳۷۰؍ کی منسوخی کو کالعدم قرار دیگی۔ ۸۲؍ سالہ لیڈر  نے جنہیں جموں کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے سے ایک روزقبل نظر بند کردیاگیاتھا، نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی تمام قانونی راستوں کا استعمال کرتےہوئے اس تبدیلی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔  انہوں  نے جموں کشمیر کی حیثیت تبدیل کئے جانے  کو’دھوکہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ  جموں کشمیر کے الحاق کے وقت وہاں  کے عوام نے نئی دہلی پر جو اعتبار کیاتھا، یہ فیصلہ اس  کے خلاف دھوکہ ہے۔ 
 واضح رہے کہ جموں کشمیر کی تقسیم اور اسے  مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنائے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والوں میں نیشنل کانفرنس بھی شامل ہے جس کے صدر فاروق عبداللہ ہیں۔  پارٹی نے کشمیر کے تعلق سے پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے قانون اور صدر جمہوریہ کے حکم کو ’’غیر آئینی ‘‘ قرار دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK