Inquilab Logo

یونیورسٹی کالینہ کیمپس کی نئی عمارت کوساور کر سے موسوم نہ کرنے کا مطالبہ

Updated: July 21, 2022, 9:46 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

یوتھ کانگریس کاممبئی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے نام میمورنڈم ، کہا :اس کا نام چھترپتی شاہو جی مہاراج رکھا جائے

Participants of the delegation giving a memorandum to the Registrar of Mumbai University.
وفدکے شرکاء ممبئی یونیورسٹی کے رجسٹرارونودپاٹل کو میمورنڈم دیتے ہوئے۔

’کالینہ یونیورسٹی کیمپس کی نئی عمارت کسی قیمت پر ویر ساورکر سے موسوم نہ کی جائے بلکہ اسے ’چھترپتی شاہو جی مہاراج‘ سے منسوب کیا جائے ۔‘‘اس مطالبے کے تحت ممبئی یوتھ کانگریس کے جنرل سیکریٹری ہرگُن سنگھ نے ایک وفد کے ہمراہ بدھ کو  ممبئی یونیورسٹی پہنچ کر  وائس چانسلر سہاس پیڈنیکر کے نام میمورنڈم دیا ۔دراصل کالینہ کیمپس میں بیرون ممالک سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والے طلبہ کی سہولت کی خاطر ایک نیا عالیشان ہوسٹل بنایا گیا ہےجس کے افتتاح کے موقع پرریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اسے ساورکر سے موسوم کرنے کی تجویزپیش کی تھی۔ اس کےبعد سے ہی اس کی مخالفت شروع ہوگئی ہے۔ یوتھ کانگریس کی جانب سے میمورنڈم دیاجانا بھی اسی مخالفت اور صدائے احتجاج بلند کرنے کی ایک کڑی ہے۔
 یوتھ کانگریس کے جنرل سیکریٹری ہرگن سنگھ نے کہاکہ’’ گورنر کی تجویزغیرضروری بلکہ اختلاف پیدا کرنے والی ہے۔انہوںنے ایسے شخص   سے اس عمارت کوموسوم کرنے کی تجویزپیش کی ہے جس کاتعلیمی اداروںیا طلبہ کی فلاح وبہبود سے کوئی تعلق نہیں تھااوروہ خود بھی متنازع ہیں۔ ا س لئے یہ تجویزہمیں کسی قیمت منظور نہیںہے۔ اس عمارت کو چھترپتی شاہو جی مہاراج سے موسوم کیا جائے ۔ انہوںنے طلبہ ،تعلیمی اداروں اورتعلیم کے فروغ کیلئے مثالی اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔اس لئے وائس چانسلر سے ہم لوگوں نے درخواست کی ہے کہ اس مطالبے پرتوجہ دی جائے ۔
 اس سے قبل آل انڈیا یوتھ فیڈریشن اورآل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے بھی اس کی شدید مخالفت کی جاچکی ہے اورانہوں نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی تجویزپرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انتباہ دیا تھا کہ اگرایسا کرنے کی کوشش کی گئی توبڑے پیمانے پراحتجاج کیا جائے گا اورکسی قیمت پر اس عمارت کوساورکرسے موسوم ہونے نہیںدیا جائے گا ۔ بائیںبازو کی مذکورہ طلبہ  تنظیموںنے بھی نئی عمارت کو شاہوجی مہاراج سے موسوم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی گورنر کو میمورنڈم دیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK