Inquilab Logo

حکومت کے حکم کے باوجود اساتذہ کو کووڈ کی ڈیوٹی سے نہیں ہٹایا گیا

Updated: October 08, 2021, 8:20 AM IST | saadat khan | Mumbai

کوروناوائرس کی وباء کی شدت میں کمی آنےکےبعد حکومت نے اسکول تو شروع کردیئے ہیں

Teachers are performing dual duties.Picture:Inquilab
ٹیچر دہری ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں تصویر انقلاب

کوروناوائرس کی وباء کی شدت میں کمی آنےکےبعد حکومت نے اسکول تو شروع کردیئے ہیںلیکن ان اساتذہ کو کووڈ ڈیوٹی سے آزاد نہیںکیا ہےجنہیں کووڈ ڈیوٹی پر مامور کیا گیا تھا۔مجبوراً اساتذہ کووڈ کی ڈیوٹی کے ساتھ طلبہ کو پڑھانےکی ذمہ داری بھی ادا کر رہے ہیں۔تعلیمی تنظیموں نے ان اساتذہ کو کووڈکی ڈیوٹی سے فوراً آزاد کرنےکامطالبہ کیاہے۔میرا بھائند ر میونسپل کارپوریشن کی حد میں تقریباً ۲۰۰؍اساتذہ اب بھی کووڈ کی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ ایک خاتون ٹیچرنے بتایاکہ ’’ مجھے امسال اپریل سے کووڈ کی ڈیوٹی دی گئی ہے ۔ کووڈ کاٹیکہ لگانے والوں کا سروے کررہی ہوں۔ میرے علاوہ کم وبیش ۲۰۰؍ اساتذہ کووڈ کی ڈیوٹی کررہے ہیں۔۴؍اکتوبر سے اسکول شروع ہونے  پر ہمیں کووڈ کی ڈیوٹی سے آزاد کرنے کاحکم جاری کیاگیاہے ،اس کے باوجود ہم سے کووڈ کی ڈیوٹی کروائی جارہی ہے۔ہم نےباہمی طورپر یہ راستہ نکالاہےکہ اگر ایک اسکول میں ۸؍ویں جماعت کے ۴؍ٹیچر ہیں تو ۲؍ٹیچراسکول جاکر طلبہ کو پڑھارہےہیں اور۲؍ٹیچر کووڈ ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ ہماری یونین نے اس بارےمیں کارپوریشن کے افسران سے گفتگو کی ہے ۔ جلد ہی ہمیں کووڈ کی ڈیوٹی سے آزاد کرنےکا یقین دلایا گیا ہے ۔ دیکھتے ہیں یہ مسئلہ کب حل ہوتاہے ۔‘‘
  تعلیمی تنظیم اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ نے اس ضمن میں ایجوکیشن کمشنر ، ایجوکیشن ڈائریکٹر ( سیکنڈری) اور ایجوکیشن ڈائریکٹر ( پرائمری ) کو مکتوب روانہ کرکے کووڈکی ڈیوٹی کرنےوالے اساتذہ کو فوراً اس ڈیوٹی سے علاحدہ کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔مذکورہ ادارہ کے جنرل سیکریٹری ساجد نثار نے انقلاب کوبتایا کہ ’’۴؍ اکتوبر سے دیہی اور شہری علاقوں میںشروع کئے جانے اسکول میں باضابطہ طورپر پڑھائی کا آغاز کرنے کیلئے حکومت نے کووڈ کی ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کو اس ڈیوٹی سے آزاد کرنے کاحکم جاری کیاہے ۔ اس کےباوجود اب بھی سیکڑوںاساتذہ کووڈ کی ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ انہیں اس ڈیوٹی سے آزا د نہیں کیاگیاہے۔ ٹیچروںکے کم ہونے سے اسکولوںمیں طلبہ کی پڑھائی کا نقصان ہورہاہے ۔ لہٰذا ٹیچروںکو کووڈ کی ڈیوٹی سے فوراً آزاد کیاجائے تاکہ وہ اسکولوںمیں جاکر طلبہ کو پڑھاسکیں۔

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK