Inquilab Logo

دھولیہ : نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والے بدمعاشوں پر شکنجہ ، خاتون سمیت۷؍ گرفتار

Updated: December 02, 2022, 12:26 PM IST | dhule

رہزنوں کے بڑے گروہ کےپولیس کی گرفت میں آجانے سے نیشنل ہائی وے پر اس سے پہلے کی لوٹ مار کی وارداتوں کا بھی سراغ ملنے کی مید

The accused are in the custody of the police, they are reported to belong to Varkhedi village
ملزمین پولیس کی گرفت میں، ان کا تعلق ورکھیڑ ی گاؤں سے ہونے کی پولیس نے اطلاع دی ہے

شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پرورکھیڑی گاؤں کے قریب ممبئی آگرہ نیشنل ہائی وے پر بدھ کی سہ پہر تقریباً ساڑھے ۳؍ بجے لوٹ مار کرنے والے گروہ نے ایک ٹرک پر ہتھیار کے ساتھ اچانک حملہ کیا۔ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھی کے ہاتھ پیر باندھ کر ان کے پاس سے نقدی رقم اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اسی اثناء میں گشت لگارہے آزاد نگر پولیس دستے کے ہاتھ ایک خاتون سمیت چند لٹیرے لگ گئے۔پولیس نے ان کے پاس سے چاقو، لوہے کی سلاخ، ہاکی اسٹک، چار موٹر سائیکلیں جن کی اندازاً قیمت ڈیڑھ لاکھ روپئے بتائی گئی ،ضبط کرلیا۔راستہ لوٹنے والا ایک بڑے گروہ پولیس کی گرفت میں آنے سے نیشنل ہائی وے پر  اس سے پہلے کی لوٹ مار کی وارداتوںکابھی سراغ ملنے کی امید کی جارہی ہے۔
              لوٹ مار کرنے والے گروہ کے متعلق کارروائی کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے ضلع سپرنٹنڈینٹ آف پولیس سنجے بارکنڈے نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ۳۰؍نومبر کو ایم ایچ۱۸؍ بی ایچ ۲۴۰۰؍نمبر کا ٹرک لے کر ڈرائیور طاہر خان ریاز خان(۲۰)ساکن بلکھڑ تعلقہ کسراوت ضلع کھرگون مدھیہ پریش دوائیوں کا ذخیرہ لے کر اورنگ آباد سے اندور جارہا تھا کہ ورکھیڑی گاؤں کے قریب ممبئی آگرہ نیشنل ہائی وے پر بریج کے نیچے سرورس روڈ پرصبح ساڑھے تین بجے ایک خاتون نے ٹرک کو ہاتھ دکھایا۔ٹرک ڈرائیور نے انسانیت کے ناطے مدد کرنے کے ارادے ٹرک روکا۔اسی اثناء میں ۱۰؍ سے بارہ افراد نے ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ٹرک ڈرائیور طاہر خان اور اس کا ساتھی کلنر فرید خان کو ٹرک سے نیچے اتار کر چاقو، لوہے کی سلاخ سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے دونوں کو رسی سے باندھ دیا اور ان کے پاس سے نقد اور دو موبائل لوٹ کر یہاں سے فرار ہوگئے۔
  اسی اثناء میں آزاد نگر پولیس کا دستہ نیشنل ہائی وے پر گشت کرتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچا ۔ڈرائیور اور کلینر نے لوٹ مار کی حقیقت پولیس دستے کے سامنے بیان کی تاہم پولیس کا دستہ ڈرائیور اور کلینر کے اشارے کے مطابق اسی سمت میں پہنچا۔ ایک خاتون بس میں سوار ہورہی تھی۔پولیس کو اس خاتون  پر شبہ ہوا۔پوچھ تاچھ کرنے پر خاتون پولیس کو گول مول جواب دینے لگی تو پولیس کا شک یقین میں بدل گیا۔ خاکی کارعب دکھاتے ہی خاتون نے لوٹ مار کا جرم قبول کیااور اپنے ساتھیوں کا نام اور پتہ بھی بتایا دیا۔پولیس کے دستے نے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے ۶؍لٹیروں کو حراست میں لیا۔دیگر لٹیرے فرار ہوگئے ہیں پولیس ان کا تعاقب کررہی ہے۔جلد ہی مفرور لٹیرے بھی پولیس کے شکنجے میں آئیں گے، اس طرح کادعویٰ ضلع ایس بارکنڈے نے کیا ہے۔لوٹ مار کرنے والا گروہ  پولیس کوورکھیڑی گاؤں اور اس کے آس پاس کا معلوم ہوتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK