Inquilab Logo

ملک میں آمریت رائج ہو گئی ہے ، جمہوریت کو واپس لانا ہمارا مقصد ہے

Updated: December 29, 2021, 8:23 AM IST | new Delhi

کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر سونیا گاندھی کا خطاب ، پارٹی کارکنان سے جمہوریت کو خطرہ میں ڈالنے والوںکیخلاف میدان میں اترنے کی اپیل

Congress President Sonia Gandhi saluting the party flag. (PTI)
کانگریس صدر سونیا گاندھی پارٹی کے پرچم کو سلامی دیتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

ملک میںا قلیتوں کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی اور دھرم سنسد میں مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی کے درمیان کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے ۱۳۷؍ویں یوم تاسیس پربی جے پی کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زعفرانی ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے والی تباہ کن طاقتوں کے خلاف لڑتی رہے گی۔
 کانگریس صدر سونیا گاندھی نے قوم کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔ اپنے اس ویڈیو پیغام میں کانگریس صدر نے کہا کہ کانگریس نہ صرف ایک سیاسی جماعت کا نام ہے بلکہ ایک تحریک کا بھی نام ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ کانگریس کن حالات میں قائم ہوئی تھی۔ کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے تحریک آزادی میں لڑائی لڑی۔ مجاہدین آزادی کو جیلوں میں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور بہت سے لوگوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں، اس کے بعد جاکر کہیں آزادی حاصل ہوئی۔سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ ہمارے قائدین نے دانشمندی سے ہندوستان کی تعمیر کی بنیاد رکھی، جس پر عمل کرتے ہوئے ہم نے ایک مضبوط ہندوستان تعمیر کیا۔ ایک ایسا ہندوستان جس میں تمام ہموطنوں کے حقوق اور مفادات کا خیال رکھا گیا۔ تحریک آزادی میں حصہ نہ لینے والے اس کی قدر نہیں سمجھ سکتے۔آج ہندوستان کی اس مضبوط بنیاد کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ تاریخ کو مسترد کیا جا رہا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK