Inquilab Logo

ایئر انڈیا کیلئے اپنا قیمتی ساز وسامان بچانا مشکل

Updated: January 07, 2020, 4:09 PM IST | Agency | New Delhi

معاشی بحران کا شکار سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا کو ان دنوں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس دوران کمپنی کیلئے سب بڑا سردرد اپنے دفتر میں رکھی نایاب پینٹنگز اور دیگر آرٹ ورک کی حفاظت کرنا ہے۔

ایئر انڈیا کے کیلنڈر پر بنی ایک یادگار  پینٹنگ
ایئر انڈیا کے کیلنڈر پر بنی ایک یادگار پینٹنگ

 نئی دہلی :  معاشی بحران کا شکار سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا کو ان دنوں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس دوران کمپنی کیلئے سب بڑا سردرد  اپنے دفتر میں رکھی نایاب پینٹنگز  اور دیگر آرٹ ورک کی حفاظت کرنا ہے۔  ایئر انڈیا کے پاس تقریباً  ۴۰؍ ہزار پینٹنگز ہیں  جن میں ایم ایف حسین  اور وی ایس گائتونڈے اور انجلی ایلا مینن جیسے عظیم فنکاروں کے فن پارے بھی ہیںجن کی قیمت اربوں روپے میں  ہے۔  ۲۰۱۷ء میں ایک جانچ کے دوران معلوم ہوا تھا کہ ایئر لائن کے افسران ان میں سے کئی نایاب پینٹنگز اپنے گھر لے جا چکے ہیں۔ 
   ایئر انڈیا پینٹنگز اور دیگر آرٹ ورکس کی اب خاص طور سے نگرانی کر رہا ہے۔ ۲۴؍ گھنٹے  سی سی ٹی کی مددسے ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔  ہر دوسرے دن سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جاتی ہے کہ کہیں کوئی ملازم کوئی قیمتی چیز اپنے گھر تو نہیں لے جا رہا ہے؟ کہا جا رہا ہے کہ ایئر انڈیا کو اگر کوئی کمپنی خرید لیتی ہے تو اسے یہ نایاب پینٹنگز نہیں دی جائیں گی بلکہ اسے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کو عطیہ کیا جا سکتا  ہے۔ 
     ایک خبر کے مطابق ایئر لائن کی فروخت یقینی ہوجانے کے بعد  ان پینٹنگز اور فن پاروں کی حفاظت کو یقینی بنانا کمپنی کیلئے  ایک چیلنج ہے۔  کمپنی کے پاس  ایک ڈیجیٹل  ریکارڈ ہے اور ہر آئٹم کو ایک نمبر دیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر پینٹنگز  تحفے میںملی ہیں  یا انہیں تب خریدا گیا تھا جب اس کے پینٹر کو مقبولیت نہیں حاصل ہوئی تھی۔

air india Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK