Inquilab Logo

شہر کے میونسپل اسپتالوں کے ڈاکٹروں کی ہڑتال

Updated: December 31, 2021, 8:18 AM IST | saadat khan | Mumbai

جے جے ، کے ای ایم اور سائن اسپتال میں مریضوں کو پریشانی کا سامنا ،نیٹ پی جی کائونسلنگ سے متعلق احتجاج کرنے والے ڈاکٹروںپر حملے کےخلاف ممبئی اورریاست کےد یگر اضلاع کے ریسیڈنٹ ڈاکٹروںنےبے مدت ہڑتال کردی

Resident doctors of JJ Hospital protest against the attack on doctors in Delhi.Picture:Inquilab
جے جے اسپتال کے ریسیڈنٹ ڈاکٹرس دہلی میں ڈاکٹروںپرحملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔ (تصویر: انقلاب)

: نیٹ پی جی کائونسلنگ سےمتعلق دہلی میں احتجاج کرنے والے ریسیڈنٹ ڈاکٹروںپر پولیس کے حملے کی مذمت میں ممبئی سمیت ریاست کے متعدد میڈیکل کالجوں  کے ریسیڈنٹ ڈاکٹروںنے جمعرات سے بے مدت ہڑتال شروع کردی ہے۔ ممبئی شہرو مضافات میں کورونا کے مریضوںکی تعداد میں اضافے کے درمیان ریسیڈنٹ ڈاکٹروںکی ہڑتال سے کووڈ۱۹؍ کےعلاوہ دیگر امراض سے متاثرہ افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ کے ای ایم ، سائن اور جے جے اسپتال کے ریسیڈنٹ ڈاکٹروں نے جمعرات کی دوپہرکے بعد غیر معینہ مدت  ہڑتال شروع کردی ہے لیکن اس کا کوئی  کا اثر زیادہ نہیںدکھائی دیا،  اس کے باوجود کچھ مریضوںکو پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔واضح رہےکہ نیٹ پی جی کائونسلنگ میں ہونےوالی تاخیر سے اسپتالوں میں جونیئر ڈاکٹروںکی تقرری نہیں ہوپارہی ہے ۔ جس سےسینئر ڈاکٹروں پر کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ دنوں دہلی میںہڑتال کرنےوالے ریسیڈنٹ ڈاکٹروںسے پولیس نے بدسلوکی کی اور انہیں زدوکوب کیا۔ اس کی وجہ سے ڈاکٹروںمیں حکومت اور پولیس کےتئیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔اسی وجہ سے ممبئی کے ریسیڈنٹ ڈاکٹروںنے دہلی کے ڈاکٹروں کی حمایت میں جمعرات سے  شہر کےکچھ اسپتالوںمیں بے معینہ مدت  ہڑتال شروع کردی ہے جبکہ جمعہ (آج) سے ممبئی سمیت ریاست کے دیگراضلاع کے اسپتالوں کے ریسیڈنٹ ڈاکٹرہڑتال کرنے والے ہیں۔ جمعہ سےہونے والی ہڑتال سے مریضوںکو علاج میں دقت ہوسکتی ہے۔ 
  ممبئی میں کے ای ایم ، جے جے اور سائن اسپتال کے ریسیڈنٹ ڈاکٹروںنے جمعرات کو دوپہر کےبعد سے ہڑتال شروع کی ہے۔نائر اور دیگر اسپتالوں کے ریسیڈنٹ ڈاکٹروںنے جمعہ سے ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سائن اورکے ای ایم اسپتال کےریسیڈنٹ ڈاکٹروں نے اوپی ڈی، وارڈ ڈیوٹی اور اوٹی میں اپنی خدمات  نہ دینےکا فیصلہ کیاہے ۔جے جے اسپتال کےڈاکٹروںنے صرف ایمرجنسی اور کووڈ ڈیوٹی انجام دینےکا اعلان کیاہے۔ 
 کےای ایم اسپتال کےمارڈ کے صدر ڈاکٹر سچن پتوار نے کہاہےکہ ’’ ریسیڈنٹ ڈاکٹر صرف کووڈ اور آئی سی یو وارڈ میں ڈیوٹی دیں گے۔جب تک نیٹ پی جی کائونسلنگ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاجاتا ، ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔
  بی ایم سی کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر سریش کاکانی نے کہا کہ’’ بی ایم سی اسپتالوںکے ریسیڈنٹ ڈاکٹروںکو سمجھانےکی کوشش کی جارہی ہے۔مریضوںکو پریشانی نہ ہو اس لئے سبھی سینئر ڈاکٹروںکی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔‘‘
 فیڈریشن آف ریسیڈ نٹ ڈاکٹرس اسوسی ایشن (فورڈا) کی ہدایت پر جمعرات سے ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر کے ریسیڈنٹ ڈاکٹرو ںنے ہڑتال شروع کردی ہے۔ 
 سینٹرل مارڈ کے صدر ڈاکٹر اویناش دہپھلے نے  بتایا ہے کہ ’’ ریاست میں ۱۹؍میڈیکل کالج ہیں  جن میں سے ۵۰؍ فیصدسےزیادہ کالجوں کے ریسیڈنٹ ڈاکٹرس جمعرات سے ہی ہڑتال پر چلے گئےہیں۔ بقیہ میڈیکل کالجوں کے ڈاکٹر جمعہ سے ہڑتال پر جائیں گے۔ بیشتر میڈیکل کالجوں میں ایمرجنسی اور کووڈ خدمات کو چھوڑکر اوپی ڈی اوروارڈ سروس میں ریسیڈنٹ ڈاکٹر خدمات نہیں دیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK