Inquilab Logo

ڈومبیولی : بنیادی سہولیات سے محروم مکینوں کا سیاہ پٹی باند ھ کر احتجاج

Updated: October 04, 2021, 11:07 AM IST | Ayjaz Abdul Ghani | Dombivli

خستہ حال سڑکیں اور گٹر کا پانی سڑکوں پر آنے سے ناراض مکینوں نے انسانی زنجیر بناکر کے ڈی ایم سی کی توجہ اس جانب دلائی

Angry residents protest on a dilapidated street..Picture:INN
خستہ حال سڑک سے ناراض مکین احتجاج کرتے ہوئے۔۔ تصویر: آئی این این

 سڑ کوں پر جا بجا پڑ ے گڑ ھے ، خستہ حال سیور یج لائن ، گٹر  سےغلیظ اور بد بو دار پانی سڑ کوں پر بہنے  سے ناراض شہر یوں نے کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کے خلاف سیاہ پٹی باند ھ کر انسانی زنجیر بنا کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے میونسپل انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعمیرات کو منظوری دیتے وقت انتظامیہ بنیادی سہولیات کو سرے سے نظر انداز کرتا ہے جس کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ 
    ڈومبیولی مشرق کے کھمبال پاڑہ اور بھویئر واڑی علاقہ میں کئی بڑے بلڈروں نے ہاؤسنگ کمپلیکس تعمیر کئے ہیں۔مذکورہ علاقوں میں فلک بوس عمارتوں کا تعمیراتی کام زور وشور سے جاری ہے۔ ایک جانب کے ڈی ایم سی بلڈروں کو اونچی اونچی عمارتیں بنانے کی اجازت دے رہی ہے تو دوسری جانب مکینوں کو کسی طر ح کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔کھمبال پاڑہ اور بھویئر واڑی کے اہم راستوں پر پڑے بڑے بڑے گڑ ھوں کی وجہ سے حادثہ کا قوی امکان رہتا ہے۔ سڑ کیں اتنی خراب ہو چکی  ہیں کہ ان پر موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں چلانا تو دور پیدل چلنا بھی محال ہے۔ یہاں کے مکینوں نے متعدد مرتبہ کے ڈی ایم سی انتظامیہ سے تحریری شکایت کی لیکن حالات جوں کے توں بر قرار ہیں۔
 اتوار کی صبح پریشان حال شہریوں نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹی باند ھ کر انسانی زنجیر بنائی اور میونسپل انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف احتجاج کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سال سے کے ڈی ایم سی نے یہاں کانکر یٹ کی سڑ کیں بنانے کا منصوبہ بنایا تھالیکن ۱۰؍ سے ۱۲؍ سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی سڑ کوں کی حالت نہیں بدلی۔میونسپل انتظامیہ پرا پرٹی ٹیکس اور دیگر مدوں میںکروڑوں روپے جمع کرتا ہے لیکن شہر ی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔
  رسیکا جوشی نامی مقامی خاتون نے بتایا کہ راستے خراب ہو نے کی وجہ سے اولا، اوبر اور رکشا وغیرہ یہاں آنے سے انکار کر تے ہیں جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کر نے کیلئے کافی دور پیدل چل کر جانا پڑتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی بیمار ہو جائے تو اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہو تا ہے۔ اصغر تالا والا نے بتایا کہ کھلی گٹروں کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ شہریوں نے لاکھوں روپے خرچ کر کے اس علاقہ میں گھر خریدا ہے مگر بنیادی سہولیات نہ ہو نے سے مکانوں کی قیمتیں بھی کم ہورہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK