Inquilab Logo

ڈومبیولی : کرکٹ ٹورنامنٹ میں مراٹھیوں کو نوانٹری

Updated: March 04, 2020, 10:05 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Dombivli

مر اٹھی عوام کے اکثر یتی شہر میں مقامی کھلاڑیوں کو شامل نہ کئے جانے سے شہریوں میں ناراضگی

ڈومبیولی : کرکٹ ٹورنامنٹ میں مراٹھیوں کو نوانٹری
ڈومبیولی : کرکٹ ٹورنامنٹ میں مراٹھیوں کو نوانٹری

ڈومبیولی : مر اٹھی تہذیب اور ثقافت کیلئے پورے مہاراشٹر میں مشہور ڈومبیولی میں منعقدہ ہو نے والے ایک کرکٹ ٹور نا منٹ میں مر اٹھی(مانوس) افراد کوداخلہ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ منتظمین نے ٹور نا منٹ کیلئے جو اشتہار اور بینرس بنائے ہیں اُس میں بی جے پی کی نشانی’ کمل کا پھول‘ اور بی جے پی کے رکن اسمبلی رویندر چوہان کی تصویر ہے۔ مہاراشٹر میں مر اٹھی کھلاڑیوں کو ہی ٹورنا منٹ سے محروم رکھنے کی مذموم کوشش سے شہر یوں میں بی جے پی رکن اسمبلی کے تئیں نارا ضگی پائی جارہی ہے۔ 
                منگل کو سوشل میڈیا پر جیسے ہی انڈرآرم کر کٹ ٹور نا منٹ ’’ نمو رمو  ٹرا فی۲۰۲۰‘ ‘ کا بینر وائرل ہوا پورے شہر میں کھلبلی مچ گئی۔ ہوا یوں کہ مذکورہ کر کٹ ٹورنا منٹ کے منتظمین نے بینر پر واضح الفاظ میں لکھا تھا کہ صرف گجراتی ، مار واڑی اور کچھی کھلاڑی ہی اس ٹور نامنٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ مراٹھی عوام کے اکثر یتی شہر میں مقامی کھلاڑیوں کے بجائے دیگر ریاستوں کے کھلاڑیوں کوداخلہ دینے سے لوگوں میں منتظمین کے خلاف نار اضگی پھیل گئی۔ وہیں ٹورمنٹ کے بینر پر بی جے پی کی نشانی اور رکن اسمبلی کی تصویر نے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کیا۔
  اس ضمن میں شیو سینا لیڈر دپیش مہاترے نے بی جے پی پر اوچھی سیاست کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ’’ مہاراشٹر میں رہنے کے باوجود بی جے پی لیڈران کا گجرات پریم کم نہیں ہوتا۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ رکن اسمبلی نے مر اٹھی عوام کی توہین کی ہے اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا ہی پڑے گا۔ دوسر ی جانب رکن اسمبلی رویندر چوہان نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹور نا منٹ کا انعقاد بی جے پی نہیں کروا رہی اس لئے ہم پر الزام عائد کر نا غلط ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK