Inquilab Logo

ڈونالڈ ٹرمپ کا ۳؍ گھنٹے کا احمد آباد کا دورہ شہری انتظامیہ کو کافی مہنگا پڑ گیا!

Updated: January 24, 2021, 12:29 PM IST | Agency | Ahmedabad

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو سڑکوں کی مرمت سے لے کر پانی کی دستیابی تک تمام چیزوں کیلئے۹؍کروڑ روپے سے زائد خرچ کرنےپڑے

Narendra Modi And Donald Trump.Picture :INN
وزیر اعظم مودی اور ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

وزیر اعظم مودی کے ذریعےامریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو احمد آباد بلوانا اور ان کے حق میں ریلی کرنا نہ ٹرمپ کے لئے فائدہ کا سودا ثابت ہوا اور نہ ہی احمد آباد میونسپل کارپوریشن(اے ایم سی) کو اس سے کوئی فائدہ ہوا بلکہ کارپوریشن کے لئے یہ دورہ کافی مہنگا ثابت ہو گیا۔  اس سلسلے میں آر ٹی آئی کے ذریعے دی گئی معلومات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹرمپ کا دورہ   اے ایم سی کو کافی بھاری پڑا ہے کیوں کہ  اسے ۹؍ کروڑ روپے سے زائد صرف سڑکوں کی مرمت ، پانی کی سپلائی،  اسٹیج کے لوازمات ، دیگر تیاریوں اور سازو سامان پر خرچ کرنے پڑے جبکہ حکومت کی جانب سے اسے کوئی ری امبرسمنٹ نہیں ملا ہے۔ 
 چونکہ ٹرمپ اقتدار سے ہٹ گئے ہیں اس لئے اب مودی حکومت اور انتظامیہ نے ٹرمپ کے دورہ کے تعلق سے ہونے والے خرچ کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ یہ آرٹی آئی معلومات سماجی کارکن راج سسوڈیا نے طلب کی تھیں۔  انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ نے  ۲۴؍  فروری ۲۰۲۰ء کو احمد آباد کا دورہ کیا تھا لیکن اس سے قبل شہری انتظامیہ کو شہر کے ۱۷؍ اہم راستوں کی مرمت کے لئے ریکارڈ ۷؍ کروڑ ۸۰؍ لاکھ روپے سے زائد خرچ کرنے پڑے ۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے بسوں کے ذریعے سے ریلی میں بھیڑ لانے کے لئے ۷؍ کروڑ روپے سے زیادہ رقم خرچ کی ۔ اس کے علاوہ۲۶؍ لاکھ روپے  پانی کے پائوچ خریدنے میں ، ۱۱؍ لاکھ روپے ان ۲؍ بریج کی تزئین کاری میں خرچ کئے گئے جہاں سے ٹرمپ کا قافلہ گزرنے والا تھا ۔ اس کے علاوہ ۶؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار روپے صرف  اس اسٹیڈیم کو سینی ٹائز کرنے کے لئے خرچ کئے گئے جس کا افتتاح ٹرمپ اور مودی نے کیا۔ 
 یاد رہے کہ گجرات کی ریاستی حکومت بھی اسمبلی کو یہ بات بتاچکی ہے کہ ٹرمپ کے دورہ پر ۸؍ کروڑ روپے سے زائد صرف مرمت اور تزئین کاری کے لئے خرچ کئے گئے لیکن پہلی مرتبہ کارپوریشن کی سطح پر معلومات کو عام کیا گیا ہے جس سے اے ایم سی پر تنقیدیں بھی ہو رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK