Inquilab Logo

حکومت نےڈاکٹرایوب کو مسلم مسائل پرآوازاٹھانےکےسبب کرایا گرفتار: ڈاکٹرانصاری

Updated: August 02, 2020, 12:18 PM IST | Agency | Pratapgadh

پیس پارٹی کے ذریعہ مسلسل عوامی  خصوصی طور سے مسلم مسائل کو ترجیحی بنیاد پر اٹھانے کے سبب بی جے پی حکومت نے پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن کو عید الاضحیٰ کی قبل شام گرفتار کراکر یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ مسلمانوں کی بات کرنے والوں کی اب خیر نہی ہے

Dr Ayub -  Pic : INN
ڈاکٹ ایوب ۔ تصویر : آئی این این

پیس پارٹی کے ذریعہ مسلسل عوامی  خصوصی طور سے مسلم مسائل کو ترجیحی بنیاد پر اٹھانے کے سبب بی جے پی حکومت نے پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن کو عید الاضحیٰ کی قبل شام گرفتار کراکر یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ مسلمانوں کی بات کرنے والوں کی اب خیر نہی ہے ۔پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری سے پیس پارٹی کی مہیم رکنے والی نہیں ہے بلکہ مزید رفتار کے ساتھ اب آگے بڑھتی رہے گی ۔
قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے کہا کہ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن مسلسل جب سے پارٹی وجود میں آئ ہے اسی وقت سے ملک کے مسلمانوں  ، دلتوں و پسماندہ طبقے کے مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں ۔ادھر جب سے بی جے پی زیر اقتدار آئ ہے وہ روز بروز مسلمانوں کے سامنے ایک رخنہ پیدا کر رہی ۔
حکومت کے کچھ وظیفہ خور سرکاری علماء بھی سرکار کی حمایت کر رہے ہیں ، پارٹی کے ذریعہ  ایسے سرکاری علماوُں کی حقیقت کو ملت  کے سامنے لانے کے لیئے ایک اردو اخبار میں گزشتہ روز اشتہار شائع کرایا گیا تھا ، جس میں ان مبینہ علماوُں کے ذریعہ گزشتہ ایک سو سال سے وقت وقت پر حکومت کی مسلم مخالف پالیسی پر حمایت کرنے کی بات کہی گئ ہے ۔اس کے علاوہ موجودہ حکومت کے ذریعہ چاہے این آر سی و سی اے اے کا معاملہ ہو یا دیگر مسائل پر آواز اٹھائ جا رہی ہے ۔
عیدالاضحیٰ کے روز   لاک ڈاوُن میں نرمی اور قربانی و سلاٹر ہاوس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو مکتوب ارسال کر مسائل کے تصفیہ کا مطالبہ  و ہائ کورٹ میں رٹ داخل کرنے وغیرہ معاملے شامل ہیں جس سے حکومت خفا تھی ۔ ادھر مسلسل مسلم مسائل اٹھانے کے سبب پیس پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ سے سرکاری علماء پریشان تھے ، جس کے سبب اشتہار کو ایک بہانہ بنا کر سازش کی بنیاد پر قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن کے خلاف کیس درج کراکر انہیں گرفتار کروایا گیا ہے ۔ ڈاکٹر ایوب کی گرفتاری سے پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ اضافہ ہوا ہے  مسلمان  دیکھ رہا  ہے کہ ملت کی  آواز اٹھانے پر کس طرح گرفتار کراکر آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ۔حکومت کے ظلم کے آگے ہم سر خم کرنے والے نہیں بلکہ مزید تیزی کے ساتھ ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے ۔  ڈاکٹر ایوب کی جدو جہد ضائع نہیں جائے گی بلکہ مزید حوصلے کے ساتھ جاری رہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر ایوب کو جلد رہا کیا جائے نہیں تو گرفتار کے خلاف پارٹی سڑکوں پر نکلنے کے لیئے مجبور ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK