Inquilab Logo

مشہور’ مُچھڑ پان والا‘ کی دکان سے منشیات ضبط

Updated: January 13, 2021, 11:11 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی )نے کیمپس کارنر پر واقع ممبئی کےمشہور’ مچھڑ پان والا‘ کے بیٹے کو منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں منگل کی صبح گرفتار کر لیا ۔پیر کو مخبر کی اطلاع پر مچھڑ پان والا کے بیٹے رام کمار تیواری کی دکان پر چھاپہ مارا گیا تھا جہاں پان اور اس میں استعمال ہونے والی چیزوں کے علاوہ بڑے پیمانے پرمنشیات بھی ضبط کی گئیں ۔

Machchadwala Shop, Pic : Pradeep D
کیمپس کارنر پر واقع ’مچھڑپان شاپ‘۔ (تصویر: پردیپ دھیور

نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی )نے کیمپس کارنر پر واقع ممبئی کےمشہور’ مچھڑ پان والا‘ کے بیٹے کو منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں منگل کی صبح گرفتار کر لیا  ۔پیر کو مخبر کی اطلاع پر مچھڑ پان والا کے بیٹے رام کمار تیواری کی دکان پر چھاپہ مارا گیا تھا جہاں پان اور اس میں استعمال ہونے والی چیزوں کے علاوہ بڑے پیمانے پرمنشیات بھی ضبط کی گئیں  ۔
 جنوبی ممبئی میں ۱۹۷۰ء سے پان شاپ چلانے والے مشہور مچھڑ پان والا عرف شیام چرن تیواری کے چار بیٹے ہیں جن میں سے پولیس نے ایک  بیٹے رام کمار تیواری کے خلاف ملنے والی اطلاع کے بعد اس کے ویئرہاؤس پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں منشیات ضبط کیں اور منگل کو اسے باقاعدہ گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کو ۳؍ دن کی پولیس تحویل میںرکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سنیچر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے برطانیہ کے ایک شہری سمیت ۳؍ ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ مذکورہ بالا تینوں ملزمین سے کی گئی پوچھ تاچھ کے بعد تفتیشی ایجنسی نے پیر کو پہلے رام کمار تیواری کے نام سمن جاری کرکے اسے دفتر طلب کیا تھا اور کئی گھنٹے تک پوچھ تاچھ کے بعد اس کا بیان درج کیا تھا ساتھ ہی اس کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ مار کر منشیات ضبط کی تھیں ۔اس تعلق سے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے کہا کہ ’’ ضبط شدہ منشیات کی تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی جاسکتی ہے ۔ اس بارے میں پان شاپ  کے ملازمین سے بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور ان کا بیان بھی درج کیا جارہا ہے ۔‘‘ انہوںنے یہ بھی کہا کہ ’’ضبط شدہ منشیات کو جانچ کے لئے فورینسک لیباریٹری روانہ کیا گیا ہے ساتھ ہی منشیات فروخت کرنے کے طریقہ کار کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK