Inquilab Logo

سرما کی تعطیلات میں امریکیوںنے آن لائن شاپنگ پر زیادہ انحصار کیا

Updated: December 01, 2020, 12:29 PM IST | Agency | Washington

امریکیوں نے اس بار تھینکس گیونگ کے بعد `بلیک فرائیڈے کے موقع پر آن لائن خریداری کرتے ہوئے ۹؍ ارب ڈالرز خرچ کیے

Online Shopping - Pic : INN
آن لائن شاپنگ ۔ تصویر : آئی این این

امریکہ میں موسم سرما کی تعطیلات کا وقت ہے جو نومبر کے آخر میں یومِ تشکر یعنی تھینکس گیونگ سے شروع ہو کر نئے سال کے آغاز تک جاری رہتا ہے۔ان تعطیلات میں بہت سی کمپنیاں بڑے پیمانے پر اشیا کی فروخت پر سیل لگاتی ہیں جن سے صارفین میں خریداری کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔رواں برس کورونا بحران کے باعث جہاں زندگی کے دوسرے کئی پہلو متاثر ہوئے ہیں وہاں شاپنگ کے رجحان میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔خبر رساں ادارے `ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس بار تھینکس گیونگ کے بعد `بلیک فرائیڈے(۲۷؍ نومبر) کی سیل پر زیادہ تر امریکیوں نے آن لائن شاپنگ پر انحصار کیا اور خریداری پر۹؍ ارب ڈالرز خرچ کیے۔
 آن لائن خرید و فروخت کا ریکارڈ رکھنے والی کمپنی `ایڈوبی اینالیٹکس کے مطابق رواں برس آن لائن شاپنگ میں۲۲؍ فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس امریکی صارفین نےسات ارب۴۰؍ کروڑ ڈالر کی اشیا کی خریداری کی تھی۔دوسری طرف روایتی انداز میں دکانوں یا سپر مارکیٹس میں خریداری میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ لوگوں کے اسٹورز پر جانے کے رجحان میں۵۲؍ فیصد کمی ہوئی ہے۔ یہ رجحان امریکہ کے مغربی، وسطی اور جنوبی حصوں کے مقابلے میں شمال مشرقی اور مغربی حصوں میں زیادہ رہا۔سب سے زیادہ کمی زیورات اور جوتوں میں رہی ہے۔کپڑوں کی فروخت میں ۵۰؍فیصد جب کہ گھریلو اشیا کی فروخت میں۳۹؍ فیصد کمی ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق اس مندی کے باوجود بلیک فرائیڈے کی شاپنگ صارفین کے اسٹورز پر اشیا خریدنے کے اس موسم کی بڑی فروخت میں شمار ہو گی۔خرید و فروخت کے حوالے سے قائم کمپنی `سینسر میٹکنامی کے سینئر ڈائریکٹر برائن فیلڈ کہتے ہیں کہ موجودہ حالات کے باوجود بہت سے لوگ ذاتی طور پر اسٹورز جاکر شاپنگ کرنا چاہیں گے۔وہ کہتے ہیں کہ صارفین ایسا ہفتے کے وسط میں کریں گے۔ کیوں کہ ان دنوں میں مارکیٹس اور اسٹورز پر لوگوں کا رش نہیں ہوتا۔ان کے بقول کرسمس کے قریب اسٹورز جا کر خریداری کرنے میں اشیا زیادہ رعایتی داموں میں دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK