Inquilab Logo

آسام میں زلزلہ،شمال مشرقی اور شمالی بنگال میں جھٹکے

Updated: April 28, 2021, 12:33 PM IST | New Delhi

زلزلے کا مرکز گوہاٹی سے ١٤٠کلومیٹر شمال میں ڈھکیجولی قصبے کے قریب تھا۔ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، لیکن بہت سی عمارتوں میں شگاف پڑ گئے ہیں۔

Picture:INN
(تصویر (آی این این

زلزلے کا مرکز گوہاٹی سے ١٤٠کلومیٹر شمال میں ڈھکیجولی قصبے کے قریب تھا۔ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، لیکن بہت سی عمارتوں میں شگاف پڑ گئے ہیں۔

نیشنل سنٹر سیسمولوجی کے مطابق بدھ کی صبح ٦.٤  عرض البلد کے زلزلے نے بھوٹان سمیت آسام اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلہ آیا ،اور شمال مشرق کے ساتھ ساتھ شمالی بنگال کے کچھ علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔رائٹرزکے ایک گواہ کے مطابق ، لوگوں کواپنی جان بچانے کی  خاطراپنے  گھروں سےنکل کر دور جانے پر مجبور ہونا پڑا 

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال سے بات کی ہے اور مرکز نے اپنی جانب سے  مدد کا وعدہ کیا ہے۔"ریاست کے کچھ حصوں میں آنے والے زلزلے کے بارے میں آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال  جی سے بات کی۔ مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ میں آسام کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دعا گو ہوں۔"-وزیر اعظم نریندر مودی نےاپنے ٹویٹ کے ذریعے عوام تک پیغام رسانی کی ہیں

زلزلے کے چند منٹ بعد ہی ٹویٹ کرنے والے آسام کے وزیر صحت ہمانٹا بِسوا سرمہ نے ایک عمارت کے اندردراڑ  پڑی ہوئی دیواروں کی  تصاویر بھی شیئر کیں ، جن  میں زلزلے کے اثرات کو ظاہر کیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی زلزلے کے بعد تباہی اور ہلاکتوں کی اطلاعات کا جائزہ لے رہی ہے  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK