Inquilab Logo

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے سے ۳۵؍ افراد ہلاک

Updated: January 15, 2021, 7:01 PM IST | Agency | Jakarta

 انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ، جس میں کم از کم ۳۵؍ افراد ہلاک اور ۶۵۰؍ زخمی ہوگئے۔ مغربی سلاویسی صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سربراہ ڈارنو ماجد نے کہا ، زلزلے سے ضلع ماجینے میں نو اور مموزو میں ۲۶؍سمیت ۳۵؍ افراد ہلاک ہوگئے۔

Sulawesi Earthquake - Pic : INN
سولاویسی زلزلہ ۔ تصویر : آئی این این

 انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ، جس میں کم از کم ۳۵؍ افراد ہلاک اور ۶۵۰؍ زخمی ہوگئے۔
مغربی سلاویسی صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سربراہ ڈارنو ماجد نے کہا ، "زلزلے سے ضلع ماجینے میں نو اور مموزو میں ۲۶؍سمیت ۳۵؍ افراد ہلاک ہوگئے۔"
مغربی سولاویسی میں مقامی وقت کے مطابق ۲؍ بجکر ۲۵؍ منٹ پر ریکٹر اسکیل پر 6.2 کی جھٹکے کی شدت محسوس کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ماجینے کے شمال مشرق میں چھ کلومیٹر اور زمینی سطح سے ۱۰؍ کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
تیز زلزلے سے سیکڑوں عمارتوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK