Inquilab Logo

دہلی آبکاری معاملے میں ای ڈی کے مزید چھاپے

Updated: October 15, 2022, 11:42 AM IST | Agency | New Delhi

مرکزی ایجنسی نے شراب کے کئی کاروباریوں سے پوچھ تاچھ کی اور تلاشی لی

Every action of ED is now called political vendetta .Picture:INN
ای ڈی کی ہر کارروائی اب سیاسی انتقام کہلاتی ہے۔ تصویر:آئی این این

دہلی کی کیجریوال حکومت اپنی نئی آبکاری پالیسی کے تعلق سے لگاتار مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق نئی آبکاری پالیسی کے نفاذ اور عمل درآمد گھوٹالہ معاملہ  میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کے روز ایک بار پھر سخت ترین کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے دہلی آبکاری پالیسی منی لانڈرنگ معاملے میں قومی راجدھانی میں تقریباً ۲۵؍ مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے دہلی کے کئی بڑے شراب کاروباریوں کی رہائش گاہ اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپے مارے جس کی وجہ سے ایک نئی ہلچل پیدا ہوتی ہوئی ہے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ پٹنہ کے شیوپوری اور پٹیل نگر علاقہ میں بلڈر گبو سنگھ کے احاطہ پر بھی مرکزی ایجنسی کے ذریعہ چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ گبو سنگھ دراصل جنتا دل یو کے قومی صدر راجیو رنجن (للن) سنگھ کے قریبی ساتھی ہیں۔ بہر حال، اس سے قبل ۷؍اکتو بر ۲۰۲۲ء کو بھی دہلی، پنجاب اور حیدر آباد میں ۳۵؍ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں ۱۶؍ ستمبر کو ای ڈی نے دہلی۔این سی آر، بنگلورو، حیدر آباد، نیلور اور چنئی سمیت ملک بھر میں تقریباً ۴۰؍ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ ای ڈی کا آبکاری پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ معاملہ سی بی آئی کی ایک ایف آئی آر پر مبنی ہے۔ اس میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور کچھ افسران کو ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے ۱۹؍ اگست کو اس معاملے میں سسودیا، آئی اے ایس افسران اور دہلی کے سابق آبکاری کمشنر آرو گوپی کرشن کی دہلی واقع رہائش پر چھاپہ ماری کی تھی۔ اس کے علاوہ سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں۱۹؍دیگر مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ 

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK