Inquilab Logo

ملک بھر میں انڈے کے دام میں اضافےکا رجحان

Updated: June 10, 2021, 1:41 PM IST | Agency | Mumbai

عام طور پر ۵؍ روپے میں ملنے والا ایک انڈا اب ۸؍ سے ۹؍ روپے میں فروخت ہورہا ہے، کورونا کے حالات اور موسم باراں میں قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 ): ملک میںاب ہر سطح پر مہنگائی   کے نت نئےریکارڈ  بنتے جار ہے ہیں۔ اب مرغیوں کے انڈے کی  قیمتوں میں اضافہ  درج کیا گیا ہے۔ عام طور پر ۵؍ روپے میں ملنے  والا ایک انڈا اب ۸؍ سے ۹؍ روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ تھوک بازار میں بھی ۳۰؍ انڈوں  پر مشتمل ایک کریٹ کی قیمت میں ۲۰۰؍ روپےکی قیمت تک جاپہنچی ہے۔ عموما موسم گرما میں انڈے کے داموں میں گراوٹ آتی ہے لیکن اس بار گرمی کے عروج کے ایام میںبھی انڈے مہنگے ہی رہے، اب موسم باراں میں اس کے دام مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 
   ذرائع کے مطابق  اس سال جنوری تا فروری میں ملک  میںبرڈ فلو کے معاملوں کے دوران انڈوں کی مانگ میں آئی تھی لیکن کورونا وائرس کی  نئی لہر میں طلب دوبارہ بڑھ گئی ہے۔ اس بارے میں بازار ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈا پروٹین  حاصل کرنے کا سبب سے سستا ذریعہ ہے اور جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اسے اہم مانا جاتا ہے۔ اس لئے کورونا کے دور میں اس مانگ بڑھی ہے ۔ موسم گرما میں بھی انڈوں کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ کوئمبتور کا نمکل علاقہ ملک  میں پولٹری شعبہ کےکا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہاں سےکیرالا ، کرناٹک ، مہاراشٹراور دیگر ریاستوں  مرغیوں اور انڈوں کی فراہمی کی جاتی ہیں۔ یہاں اپریل  سے انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ اس وقت یہاں ۱۰۰؍ انڈوں کی قیمت۴۳۵؍ روپے تھی لیکن جون میں اب یہ ۵۲۰؍ کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 
 وہاں سے قومی دارالحکومت دہلی  تک  فراہمی پریہ قیمت ۵۵۰؍ سے ۶۲۰؍روپے تک پہنچ گئی ہے۔ غازی پور کی مشہور مرغا منڈی کے ایک  تاجر نے بتایا کہ گرمیوں  کےسیزن  میںانڈے کی قیمت اپریل  تا جون میں فی کریٹ ۱۰۰؍سے ۱۱۰؍ روپے تک رہتی تھی لیکن اس بار  تھوک قیمت ۲۰۰؍ روپے فی کریٹ پر آگئی ، خردہ بازار میں ایک انڈے کی قیمت ۸سے روپے ۹؍ تک جا پہنچی ہے۔دیگر ریاستوں میں دام مذکورہ شرح کے آس پاس ہی ہے۔ 
 تاجروں کا کیا کہنا ہے؟ 
   انڈے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ۲؍ ماہ سے ملک کے کئی حصوں میں کورونا  کی پابندیوں کی وجہ سے سپلائی کا نظام متاثر  رہا ۔ مانگ  کی بہ نسبت فراہمی کم ہونے کی وجہ سے  انڈوں کےدام میں اضافہ ہوا۔ اب کئی علاقوںمیں پابندیوں میں نرمی کے  باوجود بھی قیمتیں جلد کم ہونے کا امکان نہیں ہے۔
  تاجروں  کے مطابق  ملک میں انڈوں کی پیداوار کے  بڑے مراکز سے ٹرکوں کے ذریعے اسےدوسرے علاقوں میں بھیجا جاتا ہے۔ پچھلے ایک ماہ سے پیٹرول اورڈیزل ریکارڈسطح پرمہنگے ہورہے ہیں۔ اس کا اثر ٹرانسپورٹ کے اخراجات پر  ہو ا ہے۔ اس کی وجہ سے مختلف اشیاء کے دام بڑھتے جارہے ہیں۔
 برانڈیڈ انڈوں کی مانگ بھی بڑھی ہے
  گروگرام میں اسٹارٹ اپ کمپنی ’ایگوس‘ کے شریک بانی ابھیشیک نیگی  کے مطابق برانڈیڈ انڈے پرکشش پیکنگ اور بہتر کوالیٹی کے سبب عام انڈوں کے مقابلے میں مہنگے ہوتے ہیں ۔ فی انڈ ا کی قیمت ۱۰؍ روپے یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔ کووڈ ۱۹؍ کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد  سےپچھلے کچھ مہینوں میں برانڈڈ  انڈوں کی مانگ  بڑھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK