Inquilab Logo

غازی آباد میں معمر شخص پر حملہ، بری طرح پیٹا گیا نعرے لگانے پرمجبور کیاگیا اور ڈاڑھی کاٹ دی گئی

Updated: June 15, 2021, 8:45 AM IST | New Delhi

پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا، دیگر کی تلاش، حملہ آوروں  نے متاثرہ شخص کو ویڈیو دکھا کر بتایا کہ وہ پہلے بھی کئی مسلمانوں کو مار چکے ہیں

 SAn assailant is cutting his beard. Picture:INN
ایک حملہ آوران کی ڈاڑھی کاٹ رہاہے۔ تصویر آئی این این

 اتر پردیش کے غازی آباد ضلع کے لونی میں ایک معمر مسلم شخص کو مذہب کی بنیاد پر زدوکوب کرنے اورزبردستی ان کی ڈاڑھی کتر دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ شخص کی شناخت عبدالصمد سیفی کے طور پر ہوئی ہے۔  دہلی کے انتہائی قریب غازی آباد میں پیش آنے والے اس  واقعہ  نے  ایک بار پھر ملک کو شرمسار کردیا ہے۔  
  پولیس کے مطابق ۵؍ جون کو پیش آنے والے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر چند روز قبل پوسٹ کیاگیا ہے۔ اس میں واضح طور پر دیکھاجاسکتاہے کہ  عبدالصمد کو کم از کم ۲؍ افراد پیٹ رہے ہیں۔ عبدالصمد بلند شہر کے رہنے والے ہیں اور لونی جارہے تھے تبھی مذہب کی بنیاد پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔  حملہ آوروں   نے اس دوران جے شری رام اور وندے ماترم کے نعرے بلند کرتے ہوئے طوفان بدتمیزی برپا کی ۔ معمر شخص پر گھونسے برساتے ہوئے اورڈھنڈوں سے پیٹتے  ہوئے انہیں بھی مذکورہ نعرے دہرانے پر مجبور کیا گیا۔ وہ عبدالصمد پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام بھی لگارہے تھے۔
 ایک حملہ آور نوجوان نے جو ویڈیو میں پورے آستین کی سفید شرٹ پہنے ہوئے نظر آرہاہے، چاقو سے معمر شخص کو ڈراتے  اور ان کی ڈاڑھی کوکاٹتے ہوئے  دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں عبدالصمد ہاتھ جوڑ کر حملہ آوروں سےمنت کررہے ہیں کہ انہیں چھوڑ دیا جائے۔ 
 انتہائی خوفزدہ عبدالصمد جن کا رورو کر برا حال ہے، نے بتایا ہے کہ ’’میں  آٹو رکشا میں جارہاتھا تبھی  دو نوجوان زبردست اس میں سوار ہوگئے  اور مجھ سے کہا کہ بیٹھے رہو۔  وہ مجھے ایک ویران جنگل میں لے گئے  اور میری پٹائی کی ۔  میں ان سے منت سماجت کررہاتھا کہ چھوڑ دو ساتھ ہی دعا بھی کررہاتھا۔ انہوں  نے کہا کہ  کیا میں اللہ کا نام لے رہا ہوں اور پھر مجھ سے بار بار  جے شری رام کہنے کو کہا۔ وہ ہنٹر سے میری پیٹھ پر مار رہے تھے اور جے شری رام کہنے پر مجبور کررہے تھے۔‘‘    انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد ۵؍ تھی۔ انہوں  نے  انہیں ایک ویڈیو بھی دکھایا جس میں وہ کسی اور کو مار رہے تھے۔ حملہ آوروں کا دعویٰ تھا کہ وہ کئی مسلمانوں کو قتل کرچکے ہیں۔ 
 پولیس نے کیس درج کرکے پرویش گجر نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ وہ اسے اس معاملے کا کلیدی ملزم قرار دے رہی ہے۔ لونی کے سینئر پولیس افسر اتل کمار سونکر نے بتایا کہ ’’ضروری قدم‘‘ اٹھائے جارہے ہیں۔  ان کے مطابق’’ہمارے نوٹس میں یہ بات لائی گئی  کہ ایک ویڈیو شیئر ہورہاہے جس میں ایک معمر شخص کو پیٹا جا رہاہے۔ اس واردات کے تعلق سے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا گیاہے۔ ہم یہاں مقامی افراد سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں اور دیگر اقدامات بھی کئے جائیں گے۔‘‘عبدالصمد کے مطابق وہ رکشا

ghaziabad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK