Inquilab Logo

قطر کے امیر جلد ایران کا دور ہ کریں گے، ایران کی بھی تصدیق

Updated: May 10, 2022, 9:18 AM IST | Doha

)خلیجی ریاست قطر کے امیرکےایرانی دورے کے بارےمیں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو معمول کی پریس کانفرنس میں ذکر کیا

Iranian President Ibrahim Raisi visited Qatar in February (File photo)
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فروری میں قطر کا دورہ کیا تھا(فائل فوٹو)

خلیجی ریاست قطر کے امیرکےایرانی دورے کے بارےمیں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو معمول کی پریس کانفرنس میں ذکر کیا۔ اس دورے کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں اور نہ ہی حتمی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ترجمان کے مطابق یہ دورہ ایران کے اس ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور کو زیر بحث لایا جا رہاہے۔خطیب زادہ کے مطابق قطری امیر کے دورے کے بعد ایران کے صدر بھی خلیجی ریاست کا جوابی دورہ کریں گے۔
قطری امیر کا دورہ
 نیوز ایجنسی رائٹرزنےاتوار کے روز رپورٹ کیا تھا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا ایرانی دورہ ان کے یورپی دورے سے قبل ہو گا۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی یورپی ممالک جرمنی، برطانیہ اورچند دیگر ممالک کے دورےمیں میزبان قیادت کے ساتھ۲۰۱۵ءکی ایرانی جوہری ڈیل کے مذاکراتی عمل کی بحالی اور یورپی انرجی سکیوریٹی پر گفتگو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
 ایسا بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ قطری امیرجوہری ڈیل کےفریقین کو مذاکراتی عمل میں ایک نیا درمیانی راستہ اپنانے کا مشورہ دیں گےتا کہ بات چیت میں پیدا تعطل کو ختم کیاجا سکے۔۲۰۱۵ءکی جوہری ڈیل کی بحالی میں تعطل کی وجہ ایران کا وہ مطالبہ ہے کہ امریکہ اس کے ایلیٹ فوجی گروپ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کرے۔
قطری امیر کا سابقہ دورہ
 خلیج فارس کی سیال گیس کی معدنی دولت سے مالا مال اہم ریاست قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جنوری ۲۰۲۰ء میں ایران کا اس وقت دورہ کیا تھا جب امریکہ اور تہران حکومت میں کشیدگی بڑھ چکی تھی۔ ان کےدورے کا مقصد اس کشیدگی میں کمی لانا تھاجو پاسدارانِ انقلاب اسلامی کےسربراہ قاسم سلیمانی کے عراق میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیے جانے کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ایران کےسرکاری ‍زرائع ابلاغ کا یہ بھی کہا ہے کہ مستقبل قریب میں کیا جانے والا قطری امیر کا دورہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے رواں برس فروری میں قطری دارالحکومت دوحہ کے دورے میں پیدا ہونے والی سوجھ بوجھ کا نتیجہ ہے۔

qatar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK