Inquilab Logo

در گاڑی چوک پر ملازمین اور مسافروں کو دقتوں کا سامنا

Updated: December 06, 2022, 10:34 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

ناقص انتظامات کے سبب کے ڈی ایم ٹی اور این این ایم ٹی کے ٹریفک کنٹرولرز دھو پ میں کام کرنے پر مجبور

ST employees are working in the sun.
ایس ٹی ملازمین دھوپ میں کام کر رہے ہیں۔

اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ کے تحت کلیان ریلوے اسٹیشن کے اطراف’ اسٹیشن ایریا ٹر یفک امپرو منٹ اسکیم‘( سیٹس) کے تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک نظام درہم بر ہم ہو گیا ہے۔ اس سنگین مسئلہ کو حل کر نے کیلئے کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) انتظامیہ نے طویل مسافت کی ایس ٹی بسوں کو دُرگاڑی چوک سے روانہ کر نے اور متبادل انتظامات کر نے کی یقین دہانی کروائی تھی۔میونسپل انتظامیہ نے پیر سے اس فیصلہ پر عمل در آمد شروع کردیا ہے۔ لیکن در گاڑی چوک پر طویل مسافتی بسوں اور سٹی بسوں کے ٹھہرنے اور مسافروں کیلئے کوئی خاص انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔ اس لئے کے ڈی ایم ٹی اور این ایم ایم ٹی کے ٹریفک کنٹرولرز کو دھوپ میں کھڑے ہو کر کام کر نا پڑا۔ وہیں مسافر بھی پریشان ہو ئے۔ 
   کلیان ریلوے اسٹیشن کے اطراف ٹریفک جام کی وجہ سے اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ کی تعمیر میں کافی دشواریاں پیش آرہی تھیں۔ ریلوے اسٹیشن کے اطراف ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کر نے کیلئے میونسپل کمشنر بھاؤ صاحب ڈانگڑے نے پیر سے لمبی دوری کی ایس ٹی بسوں کو درگاڑی چوک اور گنیش گھاٹ بس ڈپو سے روانہ کر نے کا فیصلہ کیا تھا۔ اگر چہ احمد نگر اور دیگر شہر وں سے آنے والی بسوں کو در گاڑی چوک کی جانب موڑ دیا گیاتھا۔ تاہم وہاں سے کلیان ریلوے اسٹیشن تک آنے کیلئے مسافروں کو زبردست دقتوں کا سامنا کر نا پڑا۔
   ایس ٹی انتظامیہ نے کے ڈی ایم سی انتظامیہ کو در گاڑی چوک پر عار ضی طور پر بس ڈرائیوروں ، کنڈکٹروں اور مسافروں کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے عارضی شیڈ، کرسی ، ٹیبل نصب کر نے کی تجویز پیش کی تھی لیکن میونسپل انتظامیہ نے معمولی کنٹینر کیبن کا بھی انتظام نہیں کیا۔ لہٰذا ٹریفک کنٹرولرز اور دیگر ملازمین کے سامنے سوال کھڑا ہو گیا کہ یہاں سے بسوں کا انتظام کس طر ح سے کیا جائے۔ دوسری جانب مسافروں کو بھی دھوپ میں کھڑے ہو کر بسوں کا انتظار کر نا پڑا۔واضح رہے کہ در گاڑی چوک سے کے ڈی ایم ٹی کی ۳۲؍ بسوں کو  واشی، پنویل، بیلا پور، ایرولی اور دیگر روٹ پر روانہ کیا گیا۔

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK