اس سے مٹھائیاں بھی مہنگی ہوں گی، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب سپلائی متاثر۔
EPAPER
Updated: June 16, 2025, 1:00 PM IST | Agency | New Delhi
اس سے مٹھائیاں بھی مہنگی ہوں گی، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب سپلائی متاثر۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث ہندوستان میں ایران سے درآمد کیے جانے والے خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، کیونکہ سپلائی میں خلل پڑنے سے ان کی قیمتوں پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حملوں نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اس سے قبل یہ معلوم ہوا تھا کہ اس جنگ کے نتیجے میں پنجاب کے باسمتی چاول برآمد کرنے والے پریشان ہو گئے ہیں ، کیونکہ چاولوں کی کئی کھیپ مشرق وسطیٰ کی سمت میں روانہ ہیں ۔ اگر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھی، تو یہ بحری جہاز واپس لوٹ سکتے ہیں ، جس سے لاکھوں کروڑوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔
ایران اسرائیل جنگ کا اثر ہندوستان میں مٹھائیوں پر بھی پڑے گا، کیونکہ تنازع بڑھنے سے سامان کی فراہمی میں مشکلات آئیں گی۔ اس کے نتیجے میں خشک میوہ جات جیسے بادام، پستہ، کاجو وغیرہ مہنگے ہو سکتے ہیں ۔ دی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تاجروں کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران سے درآمد ہونے والے خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ۱۵؍ سے۲۰؍ فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ خیال رہے کہ ایران کے ذریعے افغانستان سے بھیجے جاتے ہیں خشک میوےاس سے پہلے۲۲؍ اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے راستے درآمد مکمل طور پر بند کر دی گئی تھی۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تاجروں اور درآمد کنندگان نے اس ہفتے حکومتی اہلکاروں سے ملاقات کی ہے تاکہ متبادل سپلائی ذرائع اور ایران کے راستے آنے والے افغانی خشک میوہ جات پر درآمدی ٹیکس کی پالیسی کو واضح کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ افغانستان ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے بڑی مقدار میں خشک میوے ہندوستان بھیجتا ہے، جبکہ پہلے یہ سامان پاکستان کے راستے آیا کرتا تھا۔