Inquilab Logo

اردن میں فوجی اسلحہ کے گودام میں دھماکہ

Updated: September 12, 2020, 12:49 PM IST | Agency | Zarqa

اردن کے وزیر مملکت برائے اطلاعات امجد العضائلہ کا کہنا ہے کہ زرقاء شہر کے مشرق میں واقع فواج کے زیر انتظام ایک گودام میں جمعہ کو علی الصباح زور دار دھماکہ ہوا۔ گودام میں ناقابل استعمال مارٹر گولے رکھے ہوئے تھے۔

Flames Rising From The Warehouse After The Explosion. Picture:INN
دھماکے کے بعد گودام سے اٹھتے ہوئے شعلے۔ تصویر: آئی این این

 اردن کے وزیر مملکت برائے اطلاعات امجد العضائلہ کا کہنا ہے کہ زرقاء شہر کے مشرق میں واقع  فواج کے زیر انتظام ایک گودام میں  جمعہ کو علی الصباح زور دار دھماکہ ہوا۔ گودام میں ناقابل استعمال مارٹر گولے رکھے ہوئے تھے۔العضائلہ کے مطابق ابتدائی تفتیش سے واضح ہوتا ہے کہ یہ دھماکہ گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا۔ مذکورہ گودام غیر آباد علاقے میں واقع ہے اور سیکوریٹی کیمروں کے ذریعے اس کی براہ راست نگرانی کی جاتی ہے۔ اردنی وزیر نے مزید بتایا کہ فوج کی جنرل کمان کے مطابق دھماکے میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ سیکورٹی اداروں نے جائے حادثہ کے اطراف تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے تا کہ فائر بریگیڈ آسانی سے آگ بجھا سکے۔اردن  فوج ایک ذمے دار نےبتایا کہ جمعہ کی صبح یہ دھماکہ جس گودام میں ہوا اس میں موجود گولہ بارود کے ذخائر کو ٹھکانے لگانے کا کام جاری ہے۔دھماکے کی وجہ جاننے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔مسلح افواج نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر درست معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے اور اس سلسلے میں صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کیا جائے۔

jordan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK