Inquilab Logo

سون بھدر اور سدھارتھ نگر میں کورونا کوروکنے میں ناکامی

Updated: August 11, 2020, 10:30 AM IST | Agency | Siddhartnagar

دونوں اضلاع میں ۱۰۰؍ سے زائد مریض ملے ۔ سو ن بھدر میں کورونا کے۵۵؍نئے مریض ملے،رابرٹس گنج علاقے میں ایک صحافی سمیت ۹؍نئےمریض ملے جبکہ سدھارتھ نگر میں ۵۲؍افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، متاثرین میں ۲؍ پولیس اہلکار،۲؍ بینک ملازم ،۳؍ طبی اہلکار اور ۲؍ دیگر ملازم شامل

coronavirus india - Pic : PTI
کورونا وائرس انڈیا ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 اترپردیش کے ضلع سون بھدر   اور سدھار تھ نگر میں تمام تدبیروں اور دعوؤں کے باوجود کورونا  کے مریضوںکی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ 
  پیر کوسون بھدرمیں۵۵؍نئے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر۹۲۴؍ ہوگئی ہے۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ایس کے اپادھیائے نے بتایا کہ پیر کو ۵۵؍ افرادکی رپورٹ پازیٹیو ملی ہے۔ اس طرحضلع میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر۹۲۴؍ ہوگئی ہے جن میں سے۶۹۵؍مکمل طور سے صحت یاب ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔اب تک۶؍مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گھوراول علاقے میں۱۰؍مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ رابرٹس گنج علاقے میں ایک صحافی سمیت ۹؍مریض ملے ہیں۔ سب سے زیادہ میور پور علاقے کے۲۹؍افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اسی طرح  چوپن علاقے کے ۳؍ جبکہ و دودھی علاقے  کے۴؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس وقت ضلع میں۲۲۳؍افراد کاعلاج چل رہا ہے جن میں سے۱۰۳؍افراد ہوم آئیسولیشن میں رکھے گئے ہیں۔
  اسی دوران  سدھارتھ نگر میں پیر کو کورونا وائرس کے۵۲؍نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کرایک ہزار۲۰۵؍ ہوگئی ہے۔ متعلقہ ذرائع نے  بتایا کہ  پیر کو موصولہ جانچ رپورٹ میں۵۲؍نئے کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہےجن میں سے۱۴؍ صدر علاقے کے ہیں جبکہ شہرت گڑھ اور بانسی میں۱۵۔۱۵،اٹاوہ میں۳؍ اورڈومریا گنج تحصیل میں کورونا کے۵؍ مریض ملے ہیں۔متاثرین میں ۲؍ پولیس اہلکار،۲؍ بینک ملازم اور ۳؍ طبی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ۲؍ دیگر ملازم بھی شامل ہیں۔
 انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں اب تک مجموعی متاثرین کی تعداد ایک ہزار۲۰۵؍ہوگئی ہے جن میں سے۱۴؍افرادکی دوران علاج موت ہوگئی ہے جبکہ۷۷۶؍افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔  فی الحال۴۱۹؍ متاثرین کا علاج جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک ۳۶؍ ہزار۳۱۷؍نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے جبکہ ایک ہزار ۲۶۴؍ افرادکی جانچ رپورٹ آنی باقی ہے۔

جانچ سینٹر کے سامنے گندگی 

 اترپردیش کے ضلع دیوریا کے وکاس بھون احاطے میں قائم کووڈ۔ ۱۹؍جانچ سینٹرکے پاس پھیلی گندگی انفیکشن کو دعوت دے رہی ہے۔  مقامی افراد سے  موصولہ اطلاع کے مطابق وکاس بھون احاطے میں کبھی آنکھ کا اسپتال تھا۔ اب وہاں کووڈ۔۱۹؍کی جانچ کی جارہی ہے۔یہاں صاف صفائی کے کمی کی وجہ سے جانچ سینٹر میں لوگ آنے سے کترا رہے ہیں۔ کورونا جانچ میں  مصروف ملازمین میں بھی انفیکشن  کی وجہ سے بیماری پیدا ہونے کا خطرہ لگاتار بڑھ رہا ہے۔یاد رہے کہ کووڈ۔۱۹؍بچاؤ کے لئے حکومت اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ صاف صفائی ، چہرے پر ماسک یا گمچھا لگانے کے ساتھ ساتھ جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کا مشورہ بھی دیاجارہا ہے لیکن وکاس بھون کے احاطے میں واقع کووڈ جانچ سینٹر کے نزدیک پھیلی گندگی  سے عوام میں تشویش ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس پرتوجہ دینی چاہئے ۔  دوسری جانب خبر لکھے جانے اس پر انتظامیہ خاموش ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK