Inquilab Logo

این سی آر پی بی کے پروجیکٹوں کیلئے ۱۵۰۰۰؍کروڑ روپے کا قرض منظور

Updated: September 30, 2020, 12:16 PM IST | Agency | New Delhi

این سی آر پی بی پروجیکٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پورٹل جاری کرنے کے موقع پردرگا شنکر مشرا نےکہا کہ پرو جیکٹ اور قرض انتظام کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال اہم ہے

Durga Shankar Mishra. Picture:INN
دُرگا شنکر مشرا۔ تصویر: آئی این این

 مرکزی رہائش اور شہری امور کے سیکریٹری دُرگا شنکر مشرا نے منگل کے روز کہا کہ نیشنل کیپٹل ریجنل پلاننگ بورڈ (این سی آر پی بی) کے تحت تقریباً۳۱۰۰۰؍ کروڑ  روپے کے پروجیکٹوں میں ۱۵۰۰۰؍کروڑ روپے کا قرض منظور کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی۱۸۵۰۰؍  کروڑ روپے سے زیادہ  لاگت کے۲۶۵؍ پرو جیکٹوں کی تکمیل ہو گئی ہے۔  این سی آر پی بی کے پروجیکٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (پی ایم آئی ایس) پورٹل جاری کرنے کے موقع پر مشرا نے یہاں کہا کہ پرو جیکٹ اور قرض انتظام کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال اہم ہے۔ کووِڈ۱۹؍ کے ماحول میں یہ پورٹل پروجیکٹوں کا جائزہ، انتظام، اطلاع اور جوابدہی کو شفاف اور آسان بنائے گا۔ مشرا  نے بتایا کہ این سی آر پی بی علاقے میں پروجیکٹوں کو منظوری دے کر سستی شرحوں پر پروجیکٹوں کی مالی امداد کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پورٹل میں ڈیٹا کی توثیق یقینی کی گئی ہے جس میں ایک بار درج کیے گئے ڈیٹا میں ترمیم نہیں کی جا سکے گی ۔  انہوں نے بتایا کہ سافٹ ویئر میں منظور شدہ حکم اور گیارنٹی اَپلوڈ کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ این سی آر ریاستوں میں حصہ لینے والی تمام متعلقہ ایجنسیوں اور افسران کو اس پورٹل سے فوراً معلومات مل جائیں گی اور ساتھ ہی منظوری کی نگرانی، حل اور پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK