Inquilab Logo

خواجہ اجمیریؒ کی شان میں گستاخی کرنے والی اپاسنا کیخلاف ایف آئی آر

Updated: July 05, 2020, 8:30 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن پہنچ کررضااکیڈمی نے مسلمانوں کی دل آزاری اوردیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کروایا

Raza Academy - Pic : Inquilab
رضا اکیڈمی کے نمائندے پولیس افسر سےشکایت کرتے ہوئے

شہنشاہ ولایت حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شان میں گستاخی اور بیہودگی کی حد کرنے والی اپاسنا آریہ کے خلاف ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن میں سنیچر کی شام کو ایف آئی آر درج کروائی گئی۔یہ ایف آئی آر آصف سردار کے نام سے درج کروائی گئی ہے جبکہ اس دوران رضا اکیڈمی کا پورا وفد موجود تھا ۔ اس موقع پر ایس بی ون کے انچارج سنیل کولھے سے بھی رضا اکیڈمی کےسربراہ محمد سعید نوری نے بات کی ۔
 خواجہ اجمیریؒ کی شان میں خباثت کرنے والی خاتون کا تعلق پونے شہر سےہے۔اس کےخلاف۵؍دن قبل ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ  سے بھی شکایت کی گئی تھی۔ ان سے کہا گیاتھا کہ اس خاتون کے خلاف کارروائی ضروری ہے کیونکہ یہ اپنی گھٹیا اور بیہودہ حرکت کے ذریعے مسلمانوں کی دلآزاری کے ساتھ ۲؍مذہبوں کے ماننے والوں کے درمیان نفرت پھیلانا اورانہیں آپس میں لڑوانا چاہتی ہے۔ناگپاڑہ پولیس نے اس کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے، دلآزاری کرنے اور ۲؍ مذہب کے ماننے والوں کے درمیان انتشارپیدا کرنے جیسی الگ الگ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا ہے۔ایف آئی آر درج کرانے کے وقت سینئر انسپکٹر کے دفتر میں آصف سردار ، محمد سعید نوری ، عرفان شیخ، عمران دادانی اور شاکر پنجابی موجود تھے۔یاد رہے کہ اس خاتون نے ویڈیو میں جو انداز اپنایا ہے اسے قلمبند کرنا بھی مناسب نہیں معلوم ہوتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK