Inquilab Logo

ارنب گوسوامی اور ری پبلک ٹی وی کیخلاف کئی ریاستوں میں ایف آئی آر

Updated: April 24, 2020, 4:20 AM IST | Agency | Mumbai

ری پبلک ٹی وی اور اس کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔

Arnab Goswami - Pic : INN
ارنب گوسوامی ۔ تصویر : آئی این این

ری پبلک ٹی وی اور اس کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ اندازہ ہے کہ ملک کےطول و عرض میں ارنب کیخلاف کم از کم ۳۰؍ ایف آئی درج ہوئی ہیں۔ صرف چھتیس گڑھ میں ہی ان کے خلاف مختلف شہروںمیں ۱۲؍ سے ۱۳؍ ایف آئی آر درج کئے جانے کی بات سامنے آرہی ہے۔
  گوسوامی پر مجرمانہ سازش ،فساد برپا کرنے کی نیت سے اکسانے ، مذہبی اور لسانی بنیاد پر اکسانے ، مذہبی جذبات مشتعل کرنے ،  ہتک عزت  اوردو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی سنگین دفعات کے تحت  معاملات درج کئے گئے ہیں۔اس ایف آئی آر کیلئے  دی گئی شکایتوں میں ارنب گوسوامی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں رائے پور کے سول لائنس تھانہ میں ریاست کے وزیر ٹی ایس سنگھ دیو نے ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں انھوں نے ریپبلک ٹی وی اور ارنب گوسوامی پر فرقہ وارانہ خیر سگالی بگاڑنے کی کوشش اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کی بے عزتی کا الزام عائد کیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں پال گھرہجومی تشدد کو لے کر فرقہ وارانہ جذبات مشتعل کئے اور لوگوں کو اکسانے کا کام کیا۔ اسی طرح ملک کے دیگر حصوں میں بھی ارنب کیخلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ارنب گوسوامی نے پال گھر تشدد کیلئے ایک فرقہ کو ذمہ دار ٹھہرانے کے علاوہ کانگریس صدر کیخلاف نازیبا تبصرہ بھی کیا تھا جس کی وجہ سے کانگریس کارکنوں میںان کے خلاف سخت ناراضگی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK