Inquilab Logo

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ بہار کے دارالحکومت پٹنہ پہنچی

Updated: January 13, 2021, 12:56 PM IST | Agency | Patna

وہاں وزیرصحت منگل پانڈے اور ریاستی صحت کمیٹی کے منوج کمار موجود تھے

Covid19 Vaccine - pic : PTI
کووڈ ویکسین ۔ تصویر : پی ٹی آئی

کووڈ ۔۱۹؍ سے تقریباً۹؍ ماہ سے لڑنے والے  بہار کے باشندوں کیلئے  اب کورونا کو شکست دینے کا وقت آگیا ہے ۔ منگل کو پونے سے  ویکسین کی پہلی کھیپ ساتھ  طیارہ پٹنہ پہنچ گیا۔اسپائس جیٹ کا طیارہ ویکسین کی کھیپ پونے سے لیکر  ایک بج کر۱۵؍ منٹ پر پٹنہ کے جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ پہلے بیچ میں ۹؍ لاکھ۸۰؍ ہزار سیرم انسٹی ٹیوٹ کی کووی شیلڈ اور ۲۰؍ ہزار بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کی خوراک آئی ہے۔کورونا سے نجارت  کے لئے ویکسین پہنچنے سے پہلے ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری سپریہ امرت پہنچ گئے تھے۔ وزیر صحت منگل پانڈے اور ریاستی صحت کمیٹی سے وابستہ منوج کمار بھی اس دوران وہاں موجود تھے۔
 ہوائی اڈے پر ویکسین آنے سے قبل سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سیکوریٹی  سے متعلق ڈپٹی ڈائریکٹر کے ساتھ ایئرپورٹ پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اور دیگر افسران کے ساتھ متعدد دوروں کی میٹنگیں بھی ہوئیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کو بھی الرٹ کردیا گیا۔
 محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق  یہ ویکسین ایئرپورٹ سے۳؍ ڈیپ فریزر وینوں کے ذریعہ ویکسین مرکز  بنائے گئے  نالندہ میڈیکل کالج ا ینڈ ہاسپیٹل (این ایم سی ایچ ) بھیجی  گئی  ۔ این ایم سی ایچ سے بہار کے ۳؍ علاقائی مراکز کو بھیجی جائے گی۔ اس کے لئے سرکاری ویکسین  سینٹر  سے۳؍ بڑے راستے بنائے جائیں گے۔
  یادر ہے کہ بہار کے لئے کووی شیلڈ اور کو ویکسین کی منظوری دی گئی ہے لیکن کو ویکسین کے لئے ہنگامی ٹیسٹ کی منظوری کے سبب  اس کی خوراک ابھی کم بھیجی گئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل  بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں بہار کے باشندوں کورونا ویکسین مفت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK