Inquilab Logo

فرسٹ ہوم فائنانس کا ۱۱۵۳؍کروڑ کےآئی پی اوکا منصوبہ

Updated: January 20, 2021, 8:53 AM IST | Agency | New Delhi

انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن ، انڈیگو پینٹس کے آئی پی او جاری کرنے کے بعد مالی قرض فراہم کرنے والی کمپنی فرسٹ ہوم فائنانس کمپنی نے ۲۱؍جنوری ۲۰۲۰ء کو اپنے اینیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ کمپنی نے ۱۱۵۳؍کروڑ روپے کے آئی پی او کا منصوبہ بنایا ہے۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 انڈین ریلوے فائنانس کارپوریشن ، انڈیگو پینٹس کے آئی پی او جاری کرنے کے بعد مالی قرض فراہم کرنے والی کمپنی فرسٹ ہوم فائنانس کمپنی نے ۲۱؍جنوری  ۲۰۲۰ء کو اپنے اینیشل پبلک آفرنگ (آئی پی  او) جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ کمپنی نے ۱۱۵۳؍کروڑ روپے کے آئی پی او کا منصوبہ بنایا ہے۔  کمپنی کے مطابق  وہ اپنے اینیشل شیئرس فروخت کرنے والی ہے جن کی قیمت اس نے ۵۱۷؍سے ۵۱۸؍تک طے کی ہے۔۱۱۵۳؍ کروڑ روپے میں سے پہلے ۲۶۵؍ کروڑ روپے کے آئی پی او جاری ہوں گے اور اگریٹ کے بعد  ۸۸۸؍کروڑروپے کے آئی پی او جاری کئے جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق  اگریٹ آئی پی او میں پروموٹرس، شیئرہولڈرس کے شیئرس شامل ہوں گے۔  کمپنی کے مطابق ۲۱؍جنوری کو آئی پی او  جاری کیا جائے اور اسے ۲۵؍جنوری کو بند کردیا جائے گا۔ مالی قرض فراہم کرنے والی کمپنی نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج اور بامنے اسٹاک ایکسچینج میں اندراج کروایا ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ اس سے کمپنی کو فائدہ ہوگا اور اس کے کاروبار میں توسیع ہوگی۔ کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار منوج وشوناتھ نے بتایا’’آئی پی او جاری کرنے کا یہ صحیح موقع ہے کیونکہ حال ہی میں چند بڑے اداروں نے آئی پی او جاری کئے ہیں۔ بازار کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے آئی پی او جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ‘‘  کمپنی کے بارے میں منوج وشوناتھ نہ بتایا ’’ہماری کمپنی ملازمت او رنجی کاروبار کرنے والوں کو قرض فراہم کرتی ہے۔ ہم ایسے افراد کو ۱۰؍سے لے کر ۲۵؍لاکھ تک قرض فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا زیادہ قرض ہوم لون ہوتاہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK