Inquilab Logo

ماہی گیروں کو جلد ڈیزل سبسڈی کی رقم ادا کردی جائےگی

Updated: December 05, 2020, 5:04 AM IST | Mumbai

کابینی وزیر برائے فشریز اسلم شیخ کی وزیر مالیات اجیت پوار سے ملاقات۔

Ajit Pawar and Aslam Sheikh. Photo: INN
اجیت پوار اور اسلم شیخ۔تصویر: آئی این این

 مالی سال ۲۱۔ ۲۰۲۰ء میں ماہی گیروں کیلئے ڈیزل پر سبسڈی کے لئے ۶۰؍کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی لیکن کورونا وائرس کے سبب محکمہ فشریز کو ریاستی حکومت سے صرف۳۵ء۱۹؍کروڑ کی رقم حاصل ہو سکی لہٰذا ریاست کے کابینی وزیر برائے فشریز و پورٹ اسلم شیخ نے وزیر مالیات اجیت پوار کو خط لکھ کر محکمہ مالیت سے فشریز ڈپارٹمنٹ کو فوری طور پر بقیہ رقم جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وہیں وزیر مالیات اجیت پوار نے اسلم شیخ کے مطالبے پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزارت مالیات کے سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کو اسپیشل کیس تسلیم کرتے ہوئے ڈیزل سبسڈی کی بقیہ رقم کو محکمہ فشریز کو جلد از جلد فراہم کریں ۔
 کابینی وزیر اسلم شیخ کے مطابق سابقہ بی جے پی حکومت کے دور میں ماہی گیروں کا ڈیزل سبسڈی کا بیک لاگ کافی بڑھ گیا تھا اور اس بیک لاگ کو پُر کرنے کیلئے ماہی گیروں کو اب تک ۱۱۰؍ کروڑ روپے تک کی ڈیزل سبسڈی دی جا چکی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اجیت پوار سے ڈیزل سبسڈی کیلئے اضافی ۱۸۹؍کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پروزیر مالیات نے مثبت جواب دیتے ہوئے ماہی گیروں کیلئے سبسڈی کی رقم جلد از جلد فراہم کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے۔ غور طلب ہو کے مہاراشٹر میں ۱۶۰؍ ماہی گیر کوآپریٹو سوسائٹیوں کی ۹۶۴۶؍ مینیکل کشتوں کیلئے ڈیزل کوٹہ کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK