Inquilab Logo

فلپ کارٹ کا غیر ملکی کمپنیوں سےسرمایہ کاری حاصل کرنے کادعویٰ

Updated: July 13, 2021, 12:08 PM IST | Agency | New Delhi

ای کامرس کمپنی کے مطابق متعددعالمی کمپنیوں کی سربراہی میں۳ء۶؍ بلین ڈالر اکٹھا کرنے میں کامیابی ملی ہے

Kalyan Krishnamurthy, CEO of Flipkart Group, is committed to the growth .Picture:INN
فلپ کارٹ گروپ کے سی ای او کلیان کرشنامورتی کمپنی کی ترقی کیلئے پُرعزم۔۔تصویر :آئی این این

فلپ کارٹ گروپ نے دعویٰ  کیا ہے کہ کمپنی نے  جی آئی سی ، کینیڈا پینشن پلان انویسٹمنٹ بورڈ (سی پی پی انویسٹمنٹ) ، سافٹ بینک ویژن فنڈ۲؍ اور والمارٹ کی سربراہی میں عالمی سطح پر۳ء۶؍ بلین ڈالراکٹھا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس دوران   اس  کی مالیت کا تخمینہ۶ء۳۷؍ بلین امریکی ڈالر  لگایا گیا۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس سرمایہ کاری سے  ای کامرس شعبہ  میںکمپنی کو ہندوستانی بازار  میں ا میزون ، ریلائنس اور ٹاٹا گروپ سےمقابلہ آرائی کرنے میں مدد ملے گی۔ فلپ کارٹ کے مطابق  اس سرمایہ کاری میں ’سویرین فنڈ ڈسپرٹ اے ڈی‘ ، ’قطر انویسٹمنٹ اتھاریٹی‘ ، خزانہ  نیشنل برہاد سمیت مارک انویسمنٹ ٹینسنٹ ، ولہوبی کیپٹل ، انٹارا کیپٹل ، فرینکلن ٹیمپلٹن اور ٹائیگر گلوبل نے بھی  سرگرمی سےحصہ لیا ہے۔ فلپ کارٹ گروپ کے سی ای او کلیان کرشنامورتی نے کہا کہ عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی جانب سے  یہ سرمایہ کاری ہندوستان میں ڈیجیٹل تجارت کے مواقع  کے ساتھ کمپنی کی صلاحیت  اور اس کے تمام اسٹیک ہولڈرز  کے اعتماد کی حوصلہ افزائی کی عکاسی  ہے۔ مورتی نے بتایاکہ اب  ہم گروسری سمیت لاکھوں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی پر توجہ دیں گے۔ اسی کے ساتھ فلپ کارٹ  نت نئے  شعبوں میں بھی  مناسب مواقع تلاش کرنے کے ساتھ اپنے ملازمین ، ٹیکنالوجی ، سپلائی چین اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔  علاوہ ازیںصارفین کو بہتر خدمات مہیا کروانے کیلئے کمپنی کے متعدد منصوبے زیر غور ہے۔ اس  کے تحت بڑے شہروں کے ساتھ  دیہی علاقوں  میں بھی کمپنی  کی سروسیز کو مزید پھیلانےکیلئے نئے اسٹورز قائم  کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK