Inquilab Logo

چھپرہ میں سیلاب سےتباہی،شہریوں کو محفوظ مقامات پہنچایا گیا

Updated: August 05, 2020, 11:13 AM IST | Shamsher Alam | Chapra

گیا میں کورونا کی وباء کے ساتھ ساتھ سیلاب سے لوگ پریشان ، انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن راحت پہنچانے کی کوشش ،مقامی لیڈران نے دورہ کرکے مدد پہنچانے کی انتظامیہ سے اپیل کی

Bihar Flood
چھپرہ: سیلاب سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیتے ہوئے جے ڈی یو کے ضلع جنرل سیکریٹری

سیلاب نے ضلع کے متعدد علاقوں میں  تباہی مچا ررکھی ہے۔ ایسی صورت حال میں ہر انسان کو مدد کی ضرورت ہے۔ گزشتہروز جے ڈی یو کے ضلع جنرل سیکریٹری منیجر سنگھ نے سیلاب متاثرہ علاقوںکا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا اور سیلاب زدگان سے تفصیل سے معلومات حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے سیلاب زد گان کو فوری طورپر راحت رسانی دستیاب کرانے کیلئے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی۔ انہوں نے سیلاب زدگان سے بات کرتے ہوئے ان کی مسائل اور پریشنانیوںکو  سنااور فوری طور پر ان کے مسائل کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے دورہ کرنے اور سیلا ب زد گان سے بات کرنے کے بعد کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوںکے عوام کو کادی پریشانی ہو رہی ہے ۔ حکومت سیلاب زد گان کے پریشانیوںکو دور کرنے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے اور فی الوقت  لاکھوںافراد کو محفوظ مقامت پر منتقل کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے سیلاب زد گان کوتمام سہولیات فراہم کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب زد گان کو راحت فراہم کرانے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی کچن کا انتظام کیا گیا  ہے۔ا  اس کے ساتھ ہی ضرروی ادویات و دیگر سہولیات کو فراہم کرائی جا رہی ہے۔ 
 اس موقع پر انہوںنے بتایا کہ جن کے پاس سر چھپانے کے لئے گھر نہیں ہے ان کو ترپال دستیاب کرائی جا رہی ہے ۔ لوگوںکو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے ساتھ علاقے میں نقل و حرکت کے لئے معقول تعداد میں کشتیاں چلائی جا  رہی ہیں۔  انتظامیہ سیلاب سے متاثر تمام افراد کو تعاون کرنے کے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتش کمار نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے اپنے خزانہ کو کھول دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سیلاب زدگان کو ۶؍ ہزار روپے کا راحتی معاوضہ جلد ہی ان کے بینک اکائونٹ میں بھیجے جائیں گے۔ جلد ہی ہم لوگ سیلاب سے بھی نمٹ لیں گے۔ اس کے قبل انہوںنے ضلع کے پرسا اسمبلی حلقہ کا دورہ کر کے راحت رسانی کو تقسیم کیا۔ موقع پر فیض احمد، سمیع احمد، محمد شہزاد، محمد حسنین ، ناصر وغیرہ موجود تھے۔
 دوسری طرف جے ڈی یو کے انتہائی پسماندہ سیل کے ریاستی صدر سنتوش کمار مہتو نے سیلاب زدگان کے درمیان راحت رسانی کے سامان کو تقسیم کیا اور ان کے درد کو کم کرنے کی کوشش کی ۔ تریاں میں سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔سنتوش کمار مہتو نے کہا کہ تریاں کے سیلاب سے زیادہ حالت خراب ہوئی اور اس کے متعلقہ قصبوں میں سیلا ب سے صورت حالت کافی تشویشناک ہو گئی ہے۔ تریاں کے لاکھو ں افراد سے سیلا ب سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ایک طرف کورونا کا وبا تو دوسری طرف سیلاب ، نے لوگوں نے زندگی کو پوری طرح سے مفلوج کر دیا ہے اور معمولات زندگی پوری سے درہم برہم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے راحت رسانی میں کوئی کمی نہیں ہے ۔و زیر اعلیٰکے ساتھ ساتھ صوبہ کے تمام بڑے افسران سیلاب کے حالات پر سنجیدگی سے نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایک ایک لمحہ کی خبر مل رہی اور اس کے مطابق کاروائی کی جا رہی ہے۔ 

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK