Inquilab Logo

آزادی کے بعد پہلی مرتبہ اس سال بجٹ دستاویزات چھاپی نہیں جا ئیں گی

Updated: January 12, 2021, 10:41 AM IST | Agency | New Delhi

کورونا کی وجہ سے روایت میں تبدیلی،سافٹ کاپی تقسیم کی جائے گی

Nirmala Sitharaman. Picture :INN
نرملا سیتا رمن۔ تصویر:آئی این این

وبائی مرض کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے اس مرتبہ یونین بجٹ کے کاغذچھاپے  نہیں جائیں گے۔یہ بجٹ مکمل طور پر پیپر لیس ہوگا۔ آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب بجٹ کےکاغذات نہیں چھاپے جائیں گے۔ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ہر سال مرکزی وزارت خزانہ کےپریس میں مرکزی بجٹ کے دستاویزات چھاپے جاتےہیں۔ اس عمل میں ۱۰۰؍کے قریب ملازمین شامل ہوتےہیں، جوبجٹ دستاویزات کی چھپائی ، مہر بند کئے جانے اوربجٹ کے دن ڈلیوری کیلئے بھیجے جانے تک ۱۵؍دنوں کیلئے ایک ساتھ رہتےہیں۔ لیکن اس سال کووڈ۱۹؍کی وبا کے پیش نظر ، حکومت نےاس بار بجٹ کے دستاویزات پرنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس بار بجٹ کی ایک  سافٹ کاپی بانٹ دی جائےگی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ مرکزی بجٹ اور معاشی سروے کے دستاویزات کو پرنٹ نہیں کیا جائے گا اور سافٹ کاپی  دی جائے گی۔ تمام ممبران پارلیمنٹ کو عام بجٹ کی سافٹ کاپی مل جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK