Inquilab Logo

لگاتار دوسرے دن کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی

Updated: May 12, 2021, 7:13 AM IST | Mumtaz Alam Rizvi | New Delhi

گزشتہ ۲؍ دن میں یومیہ معاملوں کی تعداد ۸۰؍ ہزار تک کم ہوئی ہے ، ماہرین اس کی وجہ کم ٹیسٹنگ کو قرار دے رہے کیوں کہ مئی کے وسط تک کورونا عروج پر ہونا چاہئے تھا ، رپورٹس کے مطابق شہروں میں ٹیسٹنگ توکم ہوئی ہے ، دیہاتوں میں بالکل نہیں ہو رہی ہے

There are more and more tests on how to eliminate covid completely and currently their number has decreased in the country.Picture:Inquilab
کووڈ کو پوری طرح سے ختم کرنے کا طریقہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ ہیں اور فی الحال ملک میں ان کی تعداد کم ہو گئی ہے تصویر انقلاب

ملک میں گزشتہ ۲؍دنوں میں کورونا کے معاملات میں کمی ریکارڈ کی گئی جو ۸۰؍ ہزار تک ہے۔  یہ خوش آئند خبر ہو سکتی ہے لیکن آئی آئی ٹی کانپور اور حیدر آباد کے سائنسدانوں کے مطابق ملک میں جب کورونا وائرس اپنے شباب پر ہونا چاہئے  تھا تو اس  کے معاملات میں  اچانک زبردست کمی سے سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ایک دن میں ۴؍لاکھ ۱۲؍ہزار تک نئے معاملوں کی تعداد پہنچنے کے بعد اچانک اس میں ۸۰؍ ہزار کی کمی درج کی گئی ہے جس کی وجہ کورونا کا کمزور ہونا نہیں بلکہ کوروناٹیسٹ میں کی جانے والی کمی بتائی جا رہی ہے ۔
 اتر پردیش  اور مدھیہ پردیش سمیت کچھ صوبوں سے  اطلاعات  ہیں کہ  یہاں پرائیویٹ کمپنیوں کو کورونا ٹیسٹ سے روک دیا گیا ہے اس کی وجہ سے جہاں ایک طرف یہاں سرکاری مراکز پر ٹیسٹ کرانے والوں کی بھیڑ ہو رہی ہے وہیں دوسری طرف ٹیسٹ میں بھی کمی درج کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے نئے معاملوں میں بھی کمی درج ہو رہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق ۱۰؍لاکھ میں جہاں پہلے ۴؍ہزار سے زیادہ ٹیسٹنگ ہو رہی تھی وہ اب ۳؍ ہزار کے قریب  رہ گئی ہے  ۔چنانچہ اب اگر دیکھا جائے تو اسی تناسب سے کورونا کے نئے معاملوں میں کمی بھی آ رہی ہے ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ ایسا اس وقت کیا جا رہا ہے کہ جب اپوزیشن کی طرف سے بار بار مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ٹیسٹنگ بڑھائی جائے کیونکہ جتنا زیادہ ٹیسٹ ہوگا ، اتنازیادہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے گااور یہ ڈبلیو ایچ او کی بھی گائیڈلائن ہے لیکن ٹیسٹ کم کردئیے گئے ہی۔ 
 دوسری جانب اب کورونا دیہاتوں ، قصبوں اور گائوں کی طرف بھی بڑھ چکا ہے لیکن وہاں بھی ٹیسٹ کا فقدان ہے اور حکومت اس جانب توجہ دینے کے  لئے تیار نہیں ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ ملک کے سیکڑوں دیہاتوں میں ا ب تک بھی کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا ہے۔   اس بارے میںکانگریس کے قومی ترجمان م افضل نے کہا کہ یہ سب کورونا کے معاملوں پر پردہ ڈالنے کی سازش ہے ۔ شہر میں بھی ٹیسٹ کم کر دیے گئے ہیں اور گائوں میں تو بالکل ٹیسٹ نہیں ہو رہے ہیں۔اتر پردیش سے بہت بری خبریں آ رہی ہیں لیکن یہاں کے دیہاتوں اورگائوں میں کوئی بھی انتظام نہیں ہے ، وہاں کوئی ٹیسٹ نہیں ہو رہا ہے ۔ ہندی کے ایک موقر روزنامہ کا ذکر کرتے ہوئے  م افضل نے کہا کہ اس کے مطابق ۸؍ صوبوںنے ٹیسٹ کم  کئے ہیں جبکہ ایسے وقت میں ٹیسٹ بڑھانے کی ضرورت تھی ۔
  واضح رہے کہ جب ٹیسٹ نہیں ہوں گے تو کورونا کی اصل صورت حال کا اندازہ کیسے لگ پائے گا ؟  دہلی حکومت ہو ، یوپی حکومت ہو یا بی جے پی کی کوئی دیگر سرکار  وہ یہی پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ  انہوں نے  کورونا پر قابو کرنا شروع کر دیا ہے ۔ یہ پردہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں ۳؍لاکھ ۲۹؍ہزار ۹۴۲؍ نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔  یہ  دوسرا دن ہے جب   نئے معاملات میں۴۰؍ہزار کی کمی درج کی گئی ہے۔ پیر کو بھی ملک میں ۳؍ لاکھ ۶۸؍ ہزار نئے معاملے تھے جبکہ اس سے ایک دن قبل یہ تعداد ۴؍ لاکھ سے زائد تھی ۔ منگل کو کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے ۔ اس دن۳؍ہزار ۸۷۶؍  افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے ۔ اس دوران سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ایکٹیو مریضوں کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے ۔منگل کو قریب ۳؍ لاکھ ۵۶؍ ہزار ۸۲؍ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK