Inquilab Logo

پاکستان جماعت اسلامی کے سابق صدر منور حسن کاانتقال

Updated: June 27, 2020, 3:51 AM IST | Karachi

جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے ہیں ۔ اُن کی عمر ۷۸؍ برس تھی۔ سید منور حسن گزشہ تین ہفتے سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے ۔

Syed Munawar Hussain
سید منور حسین۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے ہیں ۔ اُن کی عمر ۷۸؍ برس تھی۔ سید منور حسن گزشہ تین ہفتے سے کراچی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ جمعہ کو حرکتِ قلب بند ہونے سے مالک حقیقی سے جا ملے۔وہ پاکستان جماعتِ اسلامی کے چوتھے امیر تھے۔ انہوں نے ۲۰۰۹ء سے ۲۰۱۴ءء تک یہ عہدہ سنبھالا۔سید منور حسن نے خرابیٔ صحت کے باعث ۲۰۱۴ء میں دوسری مدت کیلئے تنظیم کی امارت کا انتخاب لڑنے سے معذرت کر لی تھی۔سید منور حسن ۵؍ اگست ۱۹۴۱ءکو نئی دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ قیامِ پاکستان کے بعدان کا خاندان پہلے لاہور اور پھر کراچی منتقل ہو گیا۔ اُنہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی میں جیکب لائن کے ایک اسکول سے حاصل کی۔ ۱۹۶۳ء اور ۱۹۶۶ء میں اُنہوں نے جامعہ کراچی سے پہلے عمرانیات اور پھر اسلامیات میں ماسٹرس کی ڈگری لی۔سید منور حسن نے بائیں بازو کی طلبہ تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے اپنی طلبہ سیاست کا آغاز کیا۔ وہ ۱۹۵۹ء میں این ایس ایف کراچی کے صدر بھی رہے۔ بعدازاں وہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کے نظریات سے متاثر ہو کر اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل ہو گئے جس کے وہ ناظمِ اعلٰی بھی رہے ۔ سید منور حسن کو ان کے اندازِ خطابت کی وجہ سے طلبہ اور سیاسی حلقوں میں پسند کیا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK