Inquilab Logo

ایم این ایس کے ۴؍اراکین کو کلیان ریلوے کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا

Updated: September 23, 2020, 6:55 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

عام مسافروں کو لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لوکل ٹرین میں سفر کر نے والے مہاراشٹر نو نر مان سینا ( ایم این ایس) کے جنرل سیکر یٹری سند یپ دیشپانڈے سمیت ۴؍ افراد کے خلاف کر جت ریلوے پولیس نے کیس درج کر کے انہیں گرفتار کیا تھا۔

Mumbai Local Train - Pic : INN
ممبئی لوکل ٹرین ۔ تصویر : آئی این این

عام مسافروں کو لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لوکل ٹرین میں سفر کر نے والے مہاراشٹر نو نر مان سینا ( ایم این ایس) کے جنرل سیکر یٹری سند یپ دیشپانڈے سمیت ۴؍ افراد کے خلاف کر جت ریلوے پولیس نے کیس درج کر کے انہیں گرفتار کیا تھا۔ منگل کی صبح سبھی ملزمین کو کلیان ریلوے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہیں ذاتی مچلکہ پر ضمانت مل گئی۔ عدالت سے باہر آنے کے بعد سند یپ دیشپانڈ ے نے ٹھاکر ے سر کار کے خلاف جم کر بیان بازی کی۔ 
             واضح رہے کہ     پیر کو ایم این ایس کے لیڈران اور کار کنان نے عام مسافروں کو لوکل ٹرین میں سفر کر نے کی اجازت کا مطالبہ کرتے ہوئے شہری نافر مانی تحر یک کے ذریعہ ممبئی اور مضافات کے ریلوے اسٹیشنوں کے باہر احتجاج کیا تھا۔ ایم این ایس کے جنرل سیکر یٹری سند یپ دیشپانڈے، گنجانند کالے ، سنتوش دھوری اور اتل بھگت نے غیر قانونی طور پر لوکل ٹرین کے ذریعہ ممبئی سے کر جت تک سفر کیا تھا ۔اس سلسلے میںکر جت ریلوے پولیس نے مذکورہ چاروں لیڈروں کو گرفتار کر کے منگل کو کلیان کورٹ میں پیش کیا  جہاں  جج نے فی کس ۱۵؍ ہزار کے ذاتی مچلکہ پر سبھی ملزمین کو ضمانت دے دی۔
  سند یپ دیشپانڈ ے نے عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سر کار نے انتقامی جذبے کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی ہے لیکن وہ کسی بھی کارروائی کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہیں۔ در یں اثناء شند یپ دیشپانڈے کو کلیان کورٹ میں پیش کر نے کی اطلاع ملتے ہی سیکڑوں ایم این ایس کار کنان عدالت کے باہر جمع ہو گئے تھے۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس کے لئے کورٹ کے اطراف  بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK