Inquilab Logo

دہلی فساد کے الزام میں ماخوذ ۴؍ مسلم نوجوانوں کو ضمانت مل گئی

Updated: October 22, 2020, 4:59 AM IST | Mumtaz Alam Rizvi | New Delhi

جمعیۃ علمانے خیر مقدم کیا، قانونی لڑائی جاری رکھنے کا عزم، ارشد مدنی نے کہا کہ حالات خطرناک ہیں مگر مایوس نہ ہوں 

Delhi Riots - Pic : PTI
دہلی فساد ۔ تصویر : پی ٹی آئی

فرقہ وارانہ فسادات کے الزام میں  ماخوذ کئے گئے مسلم نوجوانوں کی قانونی لڑائی  میں  مصروف جمعیۃ علمائے ہند نے بدھ کو ۴؍ نوجوانوں کی ضمانت کی درخواست منظور ہونے پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے قانونی لڑائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 
  جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر سے جاری تفصیل کے مطابق جمعیۃ کی کوششوں سے دہلی فساد میں ماخوذ  کئے گئے مسلم نوجوانوں کی ضمانت کی عرضیوں   کی منظوری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ۲؍ دونوں میں کرکاڈوما سیشن کورٹ نے  شاداب احمد،راشد سیفی ، شاہ عالم اور محمد عابد کو مشروط ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا ہے۔
 جمعیۃ علماء کے توسط سے اب تک دہلی ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ سے۱۴؍ افراد کی  ضمانت  کی درخواستیں منظور ہوچکی ہیں ۔ جمعیۃ علماء ہند نے دہلی فسادات  کے الزام  میں ماخوذ کئے گئے  سیکڑوں مسلم نوجوانوں کی پیروی کا بیڑا اٹھایا ہے اور صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی خصوصی ہدایت پر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیے  سیشن عدالت سے لیکر دہلی ہائی کورٹ تک درخواستیں زیر سماعت ہیں ۔
 شاداب احمد،راشد سیفی ، شاہ عالم اور محمد عابد کو ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے ۲۵؍ ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ پر  رہا کرنے کاحکم دیا ہے۔ سرکاری وکیل نے ملزمین کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے  دعویٰ کیاتھا کہ اس سے   امن وامان  میں خلل پڑسکتا ہے لیکن عدالت نے دفاعی وکلاکے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمین کی ضمانت  پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ملزمین کی پیروی ایڈوکیٹ ظہیر الدین بابر چوہان او ر ان کے معاون وکیل ایڈوکیٹ دنیش نے کی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK