Inquilab Logo

ماں بیٹی کی خود سوزی کے کیس میں ۴؍ گرفتار

Updated: July 20, 2020, 10:03 AM IST | Agency | Lucknow

انصاف کیلئے دفتر ِوزیراعلیٰ  کے باہر خودسوزی پر مجبور ہونا بھی یوگی سرکار میں  سازش قرار پایا، کانگریس اور مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر پر اُکسانے کا الزام

Lucknow Police
لکھنؤ کے پولیس کمشنر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے۔

انصاف نہ ملنے اور پولیس کے ذریعہ خاطیوں کے خلاف کارروائی  نہ ہونے پر مجبوراً لکھنؤ میں دفتر وزیراعظم    کے باہر صوفیہ اور گڑیا کے ذریعہ خود سوزی کی کوشش کو بھی سازش قرار دیتے ہوئے اتر پردیش پولیس نے  مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر قدیر خان کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ اس  کے ساتھ ہی کانگریس  کے لیڈر انوپ پٹیل اور متاثرین کی رشتہ  دار اسما ء  اور  ان کے بیٹے کو بھی سازش کا ملزم بنایاگیاہے۔   اس کے علاوہ معاملہ کے قومی میڈیا میں آجانے کے بعد یو پی پولیس نے اُن ۴؍ افراد کو بھی گرفتار  کرلیا جو گندے پانی کی نکاسی سےمتعلق  صوفیہ اور گڑیا کو پریشان کررہے تھے۔  
 گرفتار شدگان کی شناخت ارجن، سنیل، راج کرن اور رام ملن کے طور پر ہوئی ہے۔ گوری گنج کے سرکل آفیسر ارپت کپور نے نامہ نگاروں کو ملزمین کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’جامو پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ۴؍ افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ۹؍ مئی کو معاملہ درج کیاگیاتھا۔‘‘ اس  کے ساتھ ہی امیٹھی پولیس نے معاملے میں کوتاہی برتنے کی پاداش میں ۳؍ اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ 
 اس بیچ صوفیہ  اوران کی  بیٹی گڑیا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لکھنؤ  کے شیاما پرساد مکھرجی سول  اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آسوتوش کمار دوبے نےبتایا ہےکہ ’’ماں کی حالت اب بھی نازک ہے جبکہ بیٹی ا

 یوپی پولیس کی سازش کی تھیوری

 لکھنؤ پولیس کمشنر سجیت پانڈے کے مطابق خود سوزی کرنے والی  ماں بیٹی کا اپنے پڑوسی سے گندے پانی کی نکاسی کے معاملے میں تنازع تھا۔  اس کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔ ماں بیٹی کو لگ رہاتھا کہ پولیس جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی نہیں کررہی ہے۔اس کیلئے انہوں نے پہلے ایم آئی ایم کے قدیر خان سےرابطہ کیا پھر۱۴؍ جولائی کو کانگریس کے انوپ پٹیل سے ملاقات کی۔  پولیس کا دعویٰ  ہے کہ قدیر خان اور پٹیل نے انہیں اعلیٰ حکام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے خود سوزی کی کوشش کا مشورہ دیا اوران کے پڑوسی  اسماء اورسلطان  نے اس میں ان کی مدد کی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK