Inquilab Logo

کلیان میں بھی ’شاہین باغ‘،خواتین کے دھرنےکاآج چوتھا دن

Updated: January 25, 2020, 12:20 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

آئین اور جمہوریت کو بچانےکیلئےدہلی کے شاہین باغ کی طر ح پورے ملک میں خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے کو دراز کرتے ہوئے کلیان کی خواتین نے بھی مورچہ سنبھال لیا ہے اور شہریت تر میمی قانون کے خلاف غیر معینہ مدت احتجاج کرنے کا عزم کرتے ہوئے بیٹھ گئی ہیں۔

کلیان میں خواتین کا شہریت قانون کیخلاف احتجاج ۔ تصویر : انقلاب
کلیان میں خواتین کا شہریت قانون کیخلاف احتجاج ۔ تصویر : انقلاب

 کلیان : آئین اور جمہوریت کو بچانےکیلئےدہلی کے شاہین باغ کی طر ح پورے ملک میں خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے کو دراز کرتے ہوئے کلیان کی خواتین نے بھی مورچہ سنبھال لیا ہے اور شہریت تر میمی قانون کے خلاف غیر معینہ مدت احتجاج کرنے کا عزم کرتے ہوئے بیٹھ گئی ہیں۔
 گووند واڑی میں واقع کے ڈی ایم سی گراؤنڈمیں’ہم بھارت کے لوگ‘ نامی تنظیم کے  بینر تلے شہر کی سیکڑوں خواتین گزشتہ۳؍ دن سے ایک بڑے سے شامیانے میں دھرنےپر بیٹھی ہیں،دوسری جانب مرد حضرات بھی سیاہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہےہیں۔ مظاہر ین کےمطابق دہلی کے شاہین باغ کی طر ح یہاں بھی احتجاج اُس وقت تک جاری رہےگاجب تک مودی اینڈ کمپنی سی اے اے کو واپس نہیں لے لیتی۔ جمعہ کی نماز کےبعد جب نمائندہ کے ڈی ایم سی گراؤنڈ پر پہنچا تو دیکھا کہ نوجوان اور تعلیم یافتہ باحجاب لڑ کیاں شامیانے میں بیٹھ کر عمر رسید خواتین کو سی اے اے، این آر سی اور این پی آر سےمتعلق باریکیاں سمجھا رہی تھیں وہیں دوسر ی جانب اسکولی طالبات آزادی کے نغمے گارہی تھیں اور چھوٹے چھوٹے بچے ہاتھوں میں تر نگا لہراتے ہوئے انقلاب زندہ بادکےنعرے لگا رہے تھے۔
 دوسر ی طرف نماز ِجمعہ کے بعد مصلیان جوق در جوق گراؤنڈ میں جمع ہو کر مودی سرکارکے سیاہ قانون کے خلاف نعرے لگاتےہوئے اسے آئین کے خلاف قرار دے رہےتھے۔مسلسل ۲؍دن سے دھر نے پر بیٹھنے والی رحیمہ خان سے نمائندہ نے پوچھا کہ آپ کب تک احتجاج کرتی رہیںگی تو انہوں نے کہا کہ جب تک مودی سر کار دستورکی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائےگئےشہر یت ترمیمی قانون کو رد نہیں کردیتی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہےگا۔واضح رہے کہ کلیان کے ’شاہین باغ دھر نا‘میں روزانہ شام ۷؍ بجے سے ۱۰؍ بجے تک مختلف اسکالر کے خصوصی خطاب اور طلباء و طالبات کا ثقافتی پرو گرام منعقد کیا جاتا ہے جس کے ذریعہ عوام کی این سی آر اور سی اے اے سے متعلق رہنمائی بھی کی جاتی ہیں۔ اس ضمن میں ناضرہ خان نے بتایا کہ ’’ سی اے اے اور این آر سی کو نافذ کر کے مودی سر کارہندوستان کے شہر یوں کو آپس میں تقسیم کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK