Inquilab Logo

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی جوبائیڈن سےملاقات، متعدد اہم مسائل پر گفتگو

Updated: July 17, 2021, 1:06 PM IST | Agency | Washington

روس جرمنی گیس پائپ لائن منصوبے پر پائے جانے والے اختلافات سے متعلق دونوں لیڈروں کی مشترکہ پریس کانفرنس ، باہمی تعاون کا عزم

Joe Biden and Angela Merkel during a press conference at the White House..Picture:INN
جوبائیڈن اور انگیلا میرکل وہائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران۔۔تصویر :آئی این این

جرمن چانسلرانگیلا مرکل اپنے ۱۶؍ سالہ دورِ اقتدار  کے اختتامی  ایام میں اپنے آخری غیر ملکی دورے  کے تحت  امریکہ پہنچی اور نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن سے متعدد اہم امور گفتگو کی۔ واضح رہے کہ  مرکل ستمبر میں ہونے والئے انتخاب میں امیدوار نہیں ہونگی۔  صدر جو بائیڈن اور جرمن چانسلر وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد روس جرمنی گیس پائپ لائن منصوبے پر پائے جانے والے اختلافات  سے متعلق ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب  دیئے۔ اس موقع پر صدر بائیڈن نے کہا  کہ امریکہ اور جرمنی کے درمیان تعاون مضبوط رہا ہے۔ اچھے دوستوں کے درمیان عدم اتفاق بھی ہو سکتا ہے۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم گیس پائپ لائن منصوبے پر توجہ دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جرمنی اس بارے میں جائزہ لیں گے کہ اگر یوکرین کی انرجی سیکوریٹی  کمزور پڑتی ہے تو دونوں ممالک کون سے عملی اقدامات کرسکتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اینگلا مرکل کے امریکہ کے اس دورے میں خیر سگالی کے جذبات کے ساتھ ساتھ روس کی گیس پائپ لائن اور چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور دیگر مسائل پرامریکہ اور جرمنی کے درمیان اختلافات  ہیں۔
 گزشتہ روز وہائٹ ہاؤس میں دونوں لیڈروں  درمیان ان  مسائل پر ہوئی گفتگو  کی تفصیلات میڈیا کو نہیں دی گئی ہے کہصرف اتنا بتایا گیا ہے کہ جو بائیڈن نے کہا کہ وہ  روس کواپنے پڑوسیوں کے خلاف انرجی کے شعبے کو بطور ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں ہونے   دینے کے موقف پر جرمن چانسلر سے متفق ہیں۔
 اس سے قبل جمعرات کی صبح  امریکی نائب صدر  کملا ہیرس نے مرکل کیلئے وہائٹ ہائوس ورکنگ بریک فاسٹ کا اہتمام کیا تھا۔
 جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے امریکہ  کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ متعدد مسائل پر واضح اختلافات تھے۔ایک صحافی نے  ان سے پوچھا کہ وہ موجودہ صدر  اور سابق صدرکا موازنہ کیسے کریں گی؟  اس  پرمرکل نے کہا کہ کسی بھی جرمن چانسلر کا امریکہ کے کسی بھی صدر کے ساتھ  کام کر نے میں مشترکہ مفادات ہیں ۔ بائیڈن کے ساتھ مذاکرات بہت دوستانہ  طور پر  رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK