Inquilab Logo

گھاٹکوپر:گودام میں بھیانک آتشزدگی،بڑے پیمانے پر مالی نقصان

Updated: January 05, 2022, 9:23 AM IST | Mumbai

:ممبئی کے مضافاتی علاقےمیںواقع گھاٹ کوپر کے ایک گودام میںبھیانک آگ لگنے کی وجہ سے بڑے پیمانے مالی نقصان ہواہےالبتہ اس حادثے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے

Smoke billowing from Ghatkopar`s warehouse
گھاٹکوپر کے گودام سے نکلتا ہوا دھواں

:ممبئی کے مضافاتی علاقےمیںواقع گھاٹ کوپر کے ایک گودام میںبھیانک آگ لگنے کی وجہ سے بڑے پیمانے مالی نقصان ہواہےالبتہ اس حادثے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈنے آگ لگنےکی وجہ معلوم کرنے کیلئے حادثاتی معاملہ درج کر کےتحقیقات شروع کردی ہے۔ممبئی فائرکنٹرول کے ایک فائر  اہلکار نے بتایا کہ گھاٹ کوپر کے علاقے میں واقع اسلفا کے ایک گودام میں   اچانک آگ لگ گئی تھی۔ یہ آگ پیر کی صبح میں لگی تھی اور جانکاری ملتے ہی فائربریگیڈ کی ۸؍ گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں ۔
 فائر بریگیڈ کے مطابق  فائر جوانوں نے مسلسل کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابوپالیا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن بتایا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی ۔ بقول فائر افسر یہ آگ کافی بھیانک تھی اور آتشزدگی میں کسی جانی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ 
 ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ یہ  آتشزدگی کا واقعہ گھاٹ کوپر کے اسلفا میں واقع ہمالیہ سوسائٹی کے پاس ایک گودام میںپیش آیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ  ایک بھنگار کے گودام میں  پیش آیا تھا اور اس میں رکھا ہوا سارا بھنگار خاکستر ہوگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق اندازہ لگایا جارہا ہے کہ حادثہ میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے آتشزدگی کی وجہ بھی جاننے کی کوشش کررہی ہے ۔ فائر بریگیڈ کے افسران نے جائے وقوع سے جلی ہوئی چیزیں اپنے قبضے میں لے کر لیباریٹری میں جانچ کیلئے بھیج دیا ہے ۔ تادم تحریر حفظ ماتقدم کے طور پر ایک فائر انجن جائے وقوع پر موجود ہے اور علاقے میں بجلی سپلائی منقطع کردی گئی ہے۔   

ghatkopar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK