Inquilab Logo

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

Updated: May 10, 2022, 1:01 PM IST | Agency | New Delhi

برینٹ کروڈ کی قیمت۱۱۲؍ ڈالر فی بیرل ہونے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کے دام پھر بڑھ سکتے ہیں

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور تیل کمپنیاں ایک بار پھر پیٹرول  اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے دباؤ میں ہیں۔ حالانکہ۹؍ مئی یعنی پیر کو بھی تیل کمپنیوں نے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔چیف اکنامک ایڈوائزر نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک خام تیل کی قیمت۱۱۰؍ ڈالر فی بیرل سے کم رہے گی، پیٹرول  اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔ اگر خام تیل کی قیمت اس سے اوپر گئی تو حکومت، تیل کمپنیوں اور صارفین کو مل کر بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ ایسے میں۹؍ مئی کو عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت۱۱۲؍ ڈالر فی بیرل کے پاس پہنچنے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ فی الحال، کمپنیوں نے۶؍ اپریل سے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ملک کی بڑی تیل کمپنیوں نے پیٹرول  اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ بتا دیں کہ پیر کو بھی پیٹرول  ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ایک مہینہ ہوگیا ہے۔ملک بھر میں تیل کی قیمتوں میں آخری بار۶؍ اپریل کو اضافہ کیا گیا تھا۔  اس دن سے ایندھن کی قیمتوں میں نہ کوئی اضافہ ہوا اور نہ کمی۔ جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ جمعرات کی شام کو خام تیل کی قیمتیں ۱۱۱؍ ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK