Inquilab Logo

سونے کی قیمت میں کمی، دسمبر کے مقابلے میں مانگ میں ۲۰؍ فیصد کا اضافہ

Updated: January 20, 2021, 8:53 AM IST | Agency | New Delhi

صرافہ تاجروں کے کہنا ہے کہ گزشتہ برس کورونا کے عروج کے سبب شادی کی کئی تقاریب نہ ہوسکیں، اب ویکسین آنے سےخوف کم ہوا ہے

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

گزشتہ کچھ دنوں سسے سونے کی قیمت میں کمی آرہی ہے ۔ اس  کے سبب  اس ماہ دسمبر کے مقابلے میں سونے کے زیورات کی طلب میں ۱۰؍ سے  ۲۰؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر میں ۲۴؍قیراط سونے کی فی گرام  قیمت ۵۰؍ ہزار روپے سےزیادہ تھی جو  اب ۴۸؍ ہزار۹۰۰؍روپے کے قریب ہے۔  وہیں۲۲؍ قیراط سونا  جو زیورات بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے  اس کے دام بھی  ۱۰؍ گرام کے  حساب سے ۴۷؍ ہزار۹۰۰؍  روپے  کے قریب ہے۔ صرافہ تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس  کورونا کے عروج کی وجہ سے بیشتر شادیوں کی تقریب منسوخ ہوئی تھی۔ اب کورونا ویکسین  کی آمدکی وجہ سے  لوگوں میں خوف کچھ کم ہوا ہے۔ لوگ اب دوبارہ تقاریب کی منصوبہ بندی کررہے۔اب  وہ دکانوں میں جاکر شادی کے زیورات  کا آرڈر دے رہے ہیں جس کی وجہ سے روز بروز طلب میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سونے کی کھپت میں بھی اضافہ ہورہاہے۔
اگست کے مقابلے میں دام کم ہوئے۔
  گزشتہ برس کورونا کی وبا پھیلنے ، امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں غیر یقینی صورتحال اور محصولات کے معاملے پر امر یکہ اور چین کے مابین کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے ، سو نے قیمتوں میں  اضافہ درج کیا گیا تھا۔  ۱۰؍ گرام سونے کی  قیمت ۵۷؍ ہزار روپے کی سطح کو عبور کرچکا تھا  اور اس  کے دام ۶۰؍ ہزار تک پہنچنے کی بھی توقع کی جارہی تھی،  لیکن اب  یہ  دوبارہ   ۵۰؍ ہزار کے  آس پاس  آ چکا ہے۔اگست کے بعد سے سونے کی قیمت  ساڑھے ۱۶؍ فیصد کی کمی آئی ہے۔
دیوالی کے بعد سے طلب میں اضافہ ہوا
 ممبئی کے  ایک جیولر نے بتایا ہے کہ  دیوالی کے بعد سے ایک بار پھرسونے کے زیورات کی مانگ بڑھنے لگی ہے۔ جنوری میں شادی کے سیزن میں بھی مانگ میں اضافہ ہوا ہے  ۔آگےبھی یہ رجحان  رہنے کی امید ہے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان سونے کی درآمد کرنے والادنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔   ملک میں عام طور پر۸۰۰؍ سے۹۰۰ ٹن سونا درآمد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK