دودن میں قیمت ۴؍ء ہزار ۲۹؍ روپے بڑھ گئی، چاندی بھی روبہ عروج۔
سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ تصویر:آئی این این
دیوالی کے بعد شادیوں کے سیزن میں بھی سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو ایک ہزار ۶۸۸؍ روپے اضافہ کے ساتھ فی ۱۰؍ گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ ۲۴؍ ہزار ۱۲۹؍ روپے ہوگئی جبکہ فی کلو چاندی کی قیمت ۳؍ ہزار ۱۱۷؍ روپے کے اضافہ کے ساتھ ایک لاکھ ۵۴؍ ہزار ۷۶۰؍ روپے ہوگئی ہے۔
پیر کو سونے کی قیمت ایک لاکھ ۲۲؍ ہزار ۴۴۱؍ روپے فی ۱۰؍گرام تھی۔ صرف ۲؍کاروباری دنوں میں ہی فی ۱۰؍ گرام سونا ۴؍ ہزار ۲۹؍ روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ جمعہ کو اس کی قیمت ایک لاکھ ۲۰؍ ہزار ۱۰۰؍ روپے فی ۱۰؍ گرام تھی ۔
اسی طرح چاندی پیر کو ایک لاکھ ۵۱؍ ہزار ۶۴۳؍ روپے فی کلو تھی۔ ۱۷؍ اکتوبر کو سونے نے ایک لاکھ ۳۰؍ ہزار ۸۷۴؍ روپے اور ۱۴؍ اکتوبر کو چاندی نے ایک لاکھ ۷۸؍ ہزار ۱۰۰؍ روپے فی کلو کا آل ٹائم ہائی ریکارڈ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ یہ قیمتیں ۹۹۹؍ سونے کی ہیں۔ اِبجا کی جانب سے جاری کی گئی قیمتوں میں ۳؍ فیصد جی ایس ٹی، میکنگ چارجز اور جیولرس کامنافع شامل نہیں ہوتا، اس لیے مختلف شہروں قیمتیں ان سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ ابجا کے ذریعہ جاری کردہ قیمتوں کا استعمال ریزرو بینک آف انڈیا ساورین گولڈ بانڈ کے ریٹ طے کرنے کیلئےکرتا ہے۔ کئی بینک گولڈ لون کی شرح طے کرنے میں انہی قیمتوں کو بنیاد بناتے ہیں۔
اس سال سونا۴۷؍ہزار ۹۶۷؍روپے مہنگا ہوچکاہے۔ ۳۱؍دسمبر۲۰۲۴ءکو۱۰؍گرام ۲۴؍ قیراط سونا ۷۶؍ ہزار ۱۶۲؍ روپے کا تھا، جو اَب ایک لاکھ ۲۴؍ ہزار ۱۲۹؍ روپے ہو گیا ہے۔ چاندی کی قیمت بھی اس دوران۶۸؍ہزار ۷۴۳؍ روپے بڑھ گئی ہے۔۳۱؍ دسمبر۲۰۲۴ء کو ایک کلو چاندی کی قیمت۸۶؍ہزار ۱۷؍ روپے تھی، جو اَب ایک لاکھ ۵۴؍ ہزار ۷۶۰؍ روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔