Inquilab Logo

گوگل نے پے ٹی ایم کو ’پلے اسٹور‘ سے ہٹادیا ،خلاف ورزی کا الزام

Updated: September 19, 2020, 3:12 AM IST | New Delhi

پےٹی ایم نے ٹویٹ کرکے اپنے صارفین کو اطلاع دی ، بتایا کہ ان کا پیسہ پوری طرح سے محفوظ ہے ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان کی ڈیجیٹل پیمنٹ کمپنی پے ٹی ایم کو گوگل نے زوردار جھٹکا دیا ہے۔ کمپنی کی ایپلی کیشن ،گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دی گئی ہے۔ پے ٹی ایم پر پالیسی (اصول و ضوابط) کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگا ہے۔ پے ٹی ایم نے ایک ٹوئٹ کر کے بتایا ہے کہ پلے اسٹور پر فی الحال یہ ایپ کچھ وقت کے لئے دستیاب نہیں ہے۔ پے ٹی ایم کی ’پی ٹی ایم فرسٹ گیمس‘ ایپ کو بھی پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے۔پی ٹی ایم نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ڈیئر پے ٹی ایمرس، پے ٹی ایم اینڈرائیڈ ایپ نئے ڈاؤن لوڈ اور اپ ڈیٹس کے لئے فی الحال دستیاب نہیں ہے۔ ہم جلد ہی واپس آئیں گے۔ آپ کا پورا پیسہ محفوظ ہے اور آپ پے ٹی ایم کو حسب معمول استعمال کر سکتے ہیں ۔‘‘دراصل پے ٹی ایم نے حال ہی میں ’فینٹسی کرکٹ ٹورنامنٹ‘ شروع کیا تھا، جس پر گوگل نے اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس معاملے میں ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ گوگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم آن لائن کسینو (جوئے بازی کے اڈوں ) یا کسی بھی قسم کی ایسی غیر متوقع ایپ کو پلیٹ فارم پر رہنے کی اجازت نہیں دیتے جو کھیلوں میں سٹہ لگانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔‘‘گوگل نے مزید کہا ہےکہ ’’ہمارے پلیٹ فارم پر ایسی ایپ کو رہنے کی اجازت نہیں ہے جو صارفین کو بیرونی ویب سائٹوں تک لے جاتی ہیں جو نقد انعام جیتنے کے لئے کسی ’پیڈ ٹورنامنٹ‘ میں حصہ لینے کو کہتی ہیں ۔ یہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے۔‘‘ اس پر فی الحال پے ٹی ایم کی جانب سے تو کوئی ردعمل نہیں آیا ہے لیکن صارفین کے ایک بڑے طبقے نے اس الزام کے بعد اپنے موبائل فونز سے پے ٹی ایم کو اَن انسٹال کردیا ہے جس سے پے ٹی ایم کو مزید نقصان ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK