Inquilab Logo

گورکھپور:ا سمرتی ایرانی اورسواتی سنگھ کی گمشدگی کا پوسٹرچسپاں

Updated: October 05, 2020, 11:09 AM IST | Mohammed Atif | Gorakhpur

کانگریس کی جانب سے پر یم چند پارک کے قریب دونوں خاتون وزراء کی تصویروں والا پوسٹر لگایا گیا

Smriti Irani Poster - Pic : Inquilab
گورکھپور: منشی پر یم چند پارک کے سامنے لگایا گیا پوسٹر ۔( تصویر: انقلاب

یہاں ہاتھرس سانحہ پر متاثرہ کنبہ کے حق میں کچھ نہ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریسیوں نے مرکزی وزیر  اسمرتی ایرانی اور ریاستی وزیر سواتی سنگھ کی گمشدگی کا پوسٹر چسپاں کیا۔ اتوار کی صبح پارٹی کے سابق ضلع جنرل سیکر یٹری انور حسین اور سینئر لیڈر نوین سنہا کی قیادت میں بیتیا احاطہ کے مختلف مقامات پردو نوںوزیرو ں کو گمشدہ بتاتے ہوئے پوسٹر لگائے گئے تھے۔ پوسٹر میں لکھا گیا :’’ ہاتھرس کی  بیٹی کو انصاف کب دلائیںگی؟دوسرے کی بیٹی کو اپنی بیٹی کب سمجھیں گی۔‘‘اس کے نیچے اسمرتی ایرانی اور سواتی سنگھ کی تصویر ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت میںانور حسین نے کہا کہ ہاتھرس سانحہ سے پورے ملک میں زبردست غم و غصہ ہے۔ معاشرے کا ہر طبقہ اس کی شدید مذمت کر رہا ہے لیکن بی جے پی کی دونوں خاتون وزیر خاموش ہیںجبکہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے انہوں خواتین کے حق میں خوب آواز بلند کی تھی۔ انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ پہلے خاتون ہیں اور پھر کسی سیاسی پارٹی کی ممبر ہیں۔
 وشووجے سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مظالم کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔ ہاتھرس میں بچی کی عصمت دری ہوئی اور اس کی موت کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد  نہیں کیا گیابلکہ رات کے اند ھیرے میں اسے نذر آتش کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK