Inquilab Logo

خوانچہ فروشوں کیلئےحکومت کی خصوصی اسکیم کا اعلان

Updated: June 02, 2020, 11:02 AM IST | Agency | New Delhi

پھل سبزی، چائے پکوڑے، پان گٹکھا وغیرہ فروخت کرنے والوں کو اسکیم کے تحت آسان شرائط پرقرض مل سکے گا

Prakash Javdekar - Pic : PTI
پرکاش جاوڈیکر ۔ تصویر : پی ٹی آئی

لاک ڈاؤن کے سبب پریشانی میں پھنسے ٹھیلہ گاڑی لگانے والوں  اورخوانچہ فروشوں کیلئے مرکزی حکومت ’سوکشم وت پوشن یوجنا‘ لے کر آئی ہے جس کے تحت پھل سبزی، چائے پکوڑے، پان گٹکھا وغیرہ فروخت کرنے والے۵۰؍ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو آسان شرائط پر۱۰؍ ہزار روپے کا قرض مل سکے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں پیر کو یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔
۱۰؍ ہزار 
روپے کا قرض ،خوانچہ فروش آسان شرائط
 اور سستی شرح سود پر حاصل کرسکیں گے
 جاوڈیکر نے بتایا کہ ہمارے محنتی رہڑی پٹری والوں کی مدد کے لئے رہائش اور شہری امور کی وزارت نے انہیں سستی شرح سود پر قرض دینے کے لئے ایک’خصوصی سوکشم وت پوشن سویدھا یوجنا۔ پی ایم سونیدھی یعنی پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرس آتم نربھر‘ فنڈ شروع کیا ہے۔ یہ اسکیم انہیں پھر سے کام شروع کرنے اورروزی روٹی کمانے کے قابل بنانے کیلئے  مدد فراہم کرے گی۔ مختلف شعبوں  میں وینڈر، ہاکر، ٹھیلے والے، ریہڑی والے، ٹھیلی پھل والے وغیرہ سمیت ۵۰؍ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اس اسکیم سے فائدہ ہونے کی امید ہے۔ پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ ان کے ذریعہ سپلائی کی جانے والی چیزوں میں سبزیوں، پھل، ریڈی ٹوایٹ اسٹریٹ فوڈ، چائے پکوڑے، بریڈ، انڈے، کپڑے، جوتے، کاریگر مصنوعات، کتابیں، اسٹیشنری وغیرہ شامل ہے۔ خدمات میں نائی کی دکانیں، موچی، پان کی دکانیں اور کپڑے دھونے کی دکانیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کووِڈ-۱۹؍بحران کی وجہ سے گوناگوں مسائل کا سامنا کررہے ہیں انکے تئیں مودی حکومت حساس ہے۔ ایسے وقت میں انہیں اپنے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے سستاکریڈٹ یقینی بنانے کی فوری طورپر ضرورت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK