Inquilab Logo

حکومت ہر محاذ پر ناکام، ۷؍ ماہ میں ۴۰؍لاکھ لوگوں نے نوکریاں گنوائیں : :للو

Updated: November 28, 2020, 7:32 AM IST | Lucknow

کانگریس کے ریاستی صدر کی شدید تنقید، کہا:بی جے پی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی فہرست کو کوڑے دان میں پھینک دیا ہے۔

Ajay Kumar Lallu. Photo: INN
اجے کمار للو۔تصویر: آئی این این

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے برسر اقتدار بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ۱۴؍لاکھ روزگار دینے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی یوگی حکومت کے دور میں صرف گزشتہ ۷؍ ماہ میں ۴۰؍لاکھ لوگوں کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔  للو نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی فہرست کو کوڑے دان میں پھینک دیا ہے۔ ہر سال ۱۴؍لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے اور حکومت بننے کے ۹۰؍دنوں کے اندر سبھی خالی اسامیوں پر شفاف طریقے سے تقرری کا وعدہ جھوٹ ثابت ہوا ہے۔ اقتدار کی تقریباً ۴؍سال مکمل کرنے والی یوگی حکومت ہر سال ۱۴؍لاکھ روزگار دینے کے وعدے کے تحت اب لاکھوں نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے قانون کب بنائے گی۔حکومت کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کب کیا جائے اس پر بھی حکومت کو اپنے موقف کی وضاحت کرنی چاہئے۔شکچھا متر، آنگن باڑی ،آشا بہو،کستوربا گاندھی اسکول کے ٹیچر، کھیل ٹرینر،رسوئیاں وغیرہ کو پرماننٹ روزگار دینے کیلئے حکومت قانون کب بنائے گی۔
  للونے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی و ریاستی حکومت کی غلط معاشی اور نوجوان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے سب سے بڑی ریاست میں معاشی ایمرجنسی جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں ۔ کورونا وبا آنے کے بعد حالات مزید خراب ہوتے چلے گئے۔نومبر ماہ میں ہی مرکز و وزیر خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں حکومت نے خود قبول کیا ہے کہ کورنا کےبحران میں ۳۹؍لاکھ منظم شعبے کے ملازمین کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ ایک دیگر رپورٹ کے مطابق اترپردیش میں بے روزگاروں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا بحران سے قبل بے روزگاری اپنے شباب پر تھی یو پی حکومت نے اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ بے روزگاری شرح ۲۰۱۸ء کے۵ء۲۹؍فیصدی کے مقابلے ۲۰۱۹ء میں تقریباً دد گنا بڑھ کر۹ء۹۷؍فیصدی ہوچکی تھی۔ کورونا کے بعد یہ اور ہی خوفناک ہوگیا ہے۔
  للو نے کہا کہ حکومت یہ بتائے کہ جن کی نوکریاں گئی ہیں ان کیلئے کیا کوششیں کی جارہی ہیں ۔کیا حکومت بے روزگاروں کو روزگار دینے کیلئے اپنے منشور کے مطابق قانون بنائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK